گولڈ کی قدر میں تیزی ، US Bonds Yields میں کمی،اور غزہ میں زمینی جنگ .

امریکی سیشنز کے دوران گولڈ کا مجموعی منظرنامہ مثبت نظر آ رہا ہے

گولڈ کی قدر میں تیزی ریکارڈ کی جا رہی ہے . جس کی بنیادی وجوہات US Bonds Yields میں کمی، غزہ میں زمینی جنگ اور  عالمی طاقتوں کے متضاد بیانات ہیں . امریکی لیبر ڈیٹا پبلش ہونے کے بعد  امریکی ڈالر انڈیکس اور Bonds Yields  میں کمی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سنہری دھات 2000 ڈالرز کے قریب آ گئی ہے .

ادھر مشرق وسطیٰ کے حالات اور ایرانی حمایت یافتہ لبنانی گروپ حزب الله کی جانب سے دھمکیوں سے بھی سرمایہ کار محتاط ہو گئے ہیں جس سے  امریکی ڈالر کی طلب میں کمی نوٹ کی گئی ہے . زیل میں ان تمام وجوہات کا تفصیلی جائزہ لیں گے .

مشرق وسطیٰ کے حالات گولڈ اور دیگر ٹریڈنگ اثاثوں پر کیسے اثر انداز ہو رہے ہیں. ؟

مشرق وسطیٰ کے بگڑتے ہوئے حالات ، غزہ میں معصوم شہریوں کی ہلاکتیں اور پانی و خوراک کی ترسیل بند ہونے سے موجودہ صدی کا سب سے بڑا المیہ جنم لے رہا ہے . جبکہ اس جنگ میں اسرائیل کو امریکہ کی مکمل سپورٹ حاصل ہے . جس کے بعد عرب و اسلامی ممالک میں حکمرانوں کے لئے امریکہ کی اعلانیہ حمایت مشکل ہو گئی ہے .

آج ایرانی حمایت یافتہ لبنانی گروپ حزب الله کے سربراہ حسن نصراللہ نے امریکہ اور یورپ سمیت تمام مغربی دنیا کو خبردار کیا ہے کہ اگر فوری جنگ بندی اور معصوم شہریوں کو تحفظ فراہم نہ کیا گیا تو دنیا میں اسرائیلی اور اسکی پشت پناہی کرنے والے بھی محفوظ نہیں رہیں گے .

انہوں نے تنبیہ کی کہ امریکہ لبنان کو دھمکیاں نہ دے . کیونکہ ان کے پاس امریکی بحری بیڑوں کو نشانہ بنانے کے لئے درکار جدید میزائل موجود ہیں . ادھر امریکی وزیر خارجہ رواں ہفتے کے دوران اپنے دوسرے دوسرے دورے پر اسرائیل پہنچے ہیں . جنگ میں وسعت کے خدشے سے عالمی مارکیٹس میں امریکی ڈالر کی طلب میں کمی آئی ہے . جس کا براہ راست ایڈوانٹیج  گولڈ اور دیگر ٹریڈنگ اثاثوں کو حاصل ہوا ہے.

جنگ میں وسعت سے نئے عالمی معاشی بحران کا خدشہ.

مشرق وسطیٰ کے حالات دنیا کو یوکرین کے بعد ایک نئے بحران میں مبتلا کر سکتے ہے .کیونکہ اس خطے کے سپلائی روٹس آبنائے ہرمز سے لے کر سویز کینال تک یورپ کی 80 فیصد لاجسٹک لائن کو کنٹرول کرتے ہیں . بالخصوص روس کی طرف سے تیل و گیس کی فراہمی منقطع ہونے کے بعد اس کا خلیج فارس اور افریقی ممالک پر انحصار بڑھ گیا ہے .

اگر خطّے میں تصادم کی صورتحال برقرار رہی یا یہ جنگ وسعت اختیار کر گئی اور عرب ممالک کسی معاشی بائیکاٹ کی طرف چلے گئے  تو یورپی زون میں توانائی کا بحران کساد بازاری کی شکل اختیار کر سکتا ہے . جس کے بعد عالمی مالیاتی نظام بھی مفلوج ہونے کا امکان موجود ہے . گزشتہ روز ایران نے ایک  مرتبہ پھر  آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکی دی ہے.

امریکی معاشی ڈیٹا کے اثرات.

امریکی لیبر رپورٹ جاری ہونے کے بعد ڈالر انڈیکس اور اس سے منسلک اثاثوں میں شدید گراوٹ واقع ہوئی  ، جس کا ایڈوانٹیج گولڈ  سمیت تمام ٹریڈنگ اثاثوں نے حاصل کیا . توقع سے منفی ریڈنگ سے فیڈرل ریزرو کے لئے آنے والے عرصے میں Policy Tightening Cycle جاری رکھنا مشکل ہو جائیگا . یہ وہ فیکٹر ہے جو امریکی ڈالر کو دباؤ میں رکھے ہوئے ہے .

US Bureau of Labor Statistics کی طرف سے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق گذشتہ ماہ امریکی لیبر مارکیٹ میں 1 لاکھ 50 ہزار نئی ملازمتوں کا اضافہ ہوا۔ جبکہ اس سے قبل 1 لاکھ 80 ہزار کی پیشگوئی تھی۔ اگر اس کا تقابلہ ستمبر کے ڈیٹا سے کریں تو سابقہ ریڈنگ 3 لاکھ 36 ہزار ہی رہی تھی ۔ بعد ازاں نظر ثانی شدہ فگرز 3 لاکھ 30 ہزار آئے تھے۔

تکنیکی تجزیہ.

تکنیکی اعتباز سے گولڈ اپنی تمام موونگ ایوریجز سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے  . جبکہ 2000 ڈالرز کی نفسیاتی سطح کے قریب  اس نے Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ بھی حاصل کر لی ہے .امریکی سیشنز کے دوران گولڈ کا مجموعی منظرنامہ مثبت نظر آ رہا ہے . اسکا 14 روزہ ریلٹو اسٹرینتھ انڈیکس اسوقت 75 کے قریب ہے جو کہ مثبت سمت میں پیشقدمی کی نشاندہی کر رہا ہے.

گولڈ کی قدر میں تیزی ، US Bonds Yields میں کمی،اور غزہ میں زمینی جنگ .

اسوقت یہ 1994 کی سطح کی سطح برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے .موجودہ سطح پر اسکے سپورٹ لیولز 1994 ، 1984 اور 1974 جبکہ مزاحمتی حدیں 2004 ، 2014 اور 2024 ہیں .

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button