پاکستان اسٹاک ایکسچینج : دن کے آغاز پر مثبت رجحان۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اغاز میں تیزی کا رجحان ہے۔ KSE100 آج 176 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 41 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 41104 کی سطح پر آ گیا ہے جبکہ KSE30 میں 89 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد انڈیکس 15444 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ تین ہفتوں کے دوران KSE100 میں 2500 پوائنٹس جبکہ KSE30 میں ایک ہزار پوائنٹس کی گراوٹ واقع ہو چکی ہے جس کی بنیادی وجوہات جاری کھاتے کا خسارہ ( Current Account Deficit ) کا حد سے بڑھ جانا اور ملک میں سیاسی عدم استحکام کے علاوہ سیلاب کے باعث تباہ کاریاں ہئں۔ ان کے علاوہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روہے کی گرتی ہوئی قدر بھی معاشی اعشاریوں ( Financial Indicators ) پر بری طرح سے اثر انداز ہوئی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button