Petroleum Products کی قیمتوں کا اعلان، High Speed Diesel میں پانچ روپے فی لیٹر اضافہ
Pakistani Govt. kept Petrol price unchanged for next 15 days
Pakistani Government نے Petroleum Products کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے ۔ فیصلے کا اطلاق رات 12 بجے کیا گیا ۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی. اور انہیں 247 روپے 3 پیسے پر برقرار رکھا گیا ہے. جبکہ High Speed Diesel کی قیمت میں پانچ روپے اضافہ کیا گیا ہے. جاری کئے گئے پریس ریلیز کے مطابق یہ فیصلہ Global Markets میں Crude Oil کی قدر میں اتار چڑھاؤ کے بعد کیا گیا ہے.
Petroleum Products کی قیمتوں کا اعلان.
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 5 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد High Speed Diesel کی نئی قیمت 251 روپے 29 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جب کہ پیٹرول کی قیمت 247 روپے 3 پیسے فی لیٹر کی سابقہ سطح پر برقرار رکھی گئی ہے.
Finance Division کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق Oil and Gas Marketing Companies کا منافع , 50 روپے لیوی اور 22 روہے کسٹمز ڈیوٹی برقرار رکھی گئی ہے۔ واضح رہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق 15 روز کے لئے کیا گیا ہے۔ مٹی کے تیل یعنی Kerosine Oil کی قیمت میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی. انہیں 154 روپے 90 پیسے فی لٹر پر برقرار رکھا گیا ہے.
Global Markets میں آنیوالے اتار چڑھاؤ کے اثرات۔
Middle East میں جاری عرب اسرائیل تنازعے کے باعث بھی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہےجس سے غیر یقینی صورتحال جاری ہے۔ گزشتہ دو روز کے دوران WTI Crude Oil کی قدر 71 ڈالرز کے قریب رہی . جس کے اثرات Pakistan پر بھی مرتب ہوئے ہیں.
گزشتہ ماہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد، پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی دیکھنے کو ملی۔ عالمی ٹرینڈ کی وجہ سے وفاقی حکومت نے پٹرول، ڈیزل، لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں کو کم کیا تھا ۔ اس اقدام سے مہنگائی میں کچھ کمی کے امکانات پیدا ہوئے۔ کیونکہ روز مرّہ ضرورت کی تمام اشیاء براہ راست پیٹرول کے ساتھ منسلک ہیں.
تیل کی قیمتوں میں کمی سے نقل و حمل کی لاگت کم ہوتی ہے جس سے مجموعی طور پر قیمتیں کم ہوتی ہیں ۔ اس سے Headline Inflation میں بھی کمی آتی ہے، جو عام آدمی کی قوت خرید کو بہتر بناتی ہے.
پاکستان میں توانائی کے شعبے میں زیادہ تر انحصار تیل پر ہے۔ تیل کی قیمتوں میں تبدیلی سے بجلی کی پیداواری لاگت بھی بڑھ جاتی ہے. جس سے آنیوالے دنوں میں بجلی کے بلز پر بھی منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔