کینیڈا کا سالانہ CPI اکتوبر میں 3.1 فیصد رہا، جو ستمبر کے برابر اور مارکیٹ کی توقعات سے زیادہ ہے۔ ماہانہ بنیادوں پر صارفین کی قیمتوں میں 0.2 فیصد اضافہ ہوا۔ BoC Core Inflation سالانہ بنیادوں پر 2 فیصد جبکہ ماہانہ بنیادوں پر 0.4 فیصد بڑھا۔ Common CPI بڑھ کر 2.5 فیصد ہوگیا، جبکہ Trimmed CPI کم ہو کر 1.8 فیصد پر آگیا۔ Median CPI مسلسل 2 فیصد پر برقرار رہا۔ قدرتی گیس، پٹرول، اشیائے خورونوش اور ملبوسات کی قیمتوں نے افراط زر میں اضافے میں اہم کردار ادا کیا۔ افراط زر کے اعداد و شمار کے بعد Canadian Dollar مزید کمزور ہوا اور USDCAD پانچویں روز بھی بلندی کی جانب بڑھا۔