پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دن کا اختتام منفی انداز میں ہوا

نیوز اپڈیٹ: پاکستان اسٹاک ایکسچینج Pakistan Stock Exchange میں دن کا اختتام منفی انداز میں ہوا۔ انڈیکس دوبارہ 46 ہزار سے نیچے بند۔ کراچی: ( اسٹاک ایکسچینج رپورٹر) ۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج Pakistan Stock Exchange میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا تاہم مارکیٹ اپنا مومینٹم برقرار نہ رکھ سکی اور دن کے اختتام تک مارکیٹ نے 255 پوائنٹس کھو دیئے۔ مارکیٹ نے اپنا کل کا حاصل کیا ہوا 46 ہزار کا نفسیاتی ہدف بھی کھو دیا۔ دن کے اختتام کے۔ایس۔ای 100 انڈیکس 45800 کی سپورٹ کے ساتھ 45817 کے لیول پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ آج مارکیٹ میں مجموعی طور پر 20 کروڑ سے زائد شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مجموعی مالیت 7 ارب 55 کروڑ روپے بنتی یے۔آج کا والیوم لیڈر جی تھری ٹیکنالوجیز رہا جس کے 1 کروڑ 80 لاکھ شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی۔ جبکہ لوٹ کیمیکل 1 کروڑ 70 لاکھ شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button