USDJPY میں تیزی ، کازو اوئیڈا کا بیان اور US Debit Bill.

امریکی ڈالر 150.00 کے قریب پہنچ گیا۔ جیروم پاول کی تقریر کا انتظار۔

USDJPY کی قدر میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ کازو اوئیڈا کے بیان اور امریکی سینیٹ کی طرف سے منظور کردہ US Debit Bill کے بعد امریکی ڈالر کی Demand میں اضافہ ہوا ہے۔ علاوہ ازیں مارکیٹ پلیئرز فیڈرل ریزرو کے سربراہ جیروم پاول کی تقریر کا انتظار کر رہے ہیں۔ جس میں Rate Hike Program کے بارے میں سگنل ملنے کا امکان ہے۔

اختتام ہفتہ کے واقعات USDJPY کی قدر پر کیسے اثرانداز ہوئے۔؟

US Shut Down کا خطرہ ٹل گیا۔ امریکی ایوان نمائندگان اور سینیٹ نے عارضی امداد کا بل منظور کرتے ہوئے دستخط کے لئے مسودہ صدر جو بائیڈن کو بھجوا دیا۔ جن کے دستخط سے 45 روز کے لئے حکومت کی Debit Ceiling میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔۔

کئی روز سے US Shut Down سے بچنے کیلئے Republicans اور Democrats کے درمیان مذاکرات کی ناکامی کے بعد آخری آج آخری وقت میں بڑا بریک تھرو سامنے آیا جب چیئرمین سینیٹ کیون میکارتھی نے  کمیٹی برائے فائنانشل افیئرز کے ہنگامی اجلاس کے بعد 17 نومبر تک کی اضافی امداد کا پیکیج منظور ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن انتظامیہ اور ڈیموکریٹس کو ایک بڑا شاک اسوقت لگا جب فائنانشل کمیٹی نے رائے شماری کے بعد یوکرائن کے لئے 87 ارب ڈالرز کی امداد مسترد کرتے ہوئے صدر جو بائیڈن کو ایڈوائس بھیجی کہ ان کے لئے امریکی عوام اور اداروں کا تحفظ اولین ترجیح ہونی چاہیئے۔ خیال رہے کہ یہ ڈیموکریٹس کی ڈیل کیلئے شرائط میں سرفہرست تھی۔

تاہم صدر امریکہ کا Student Loan Fund منظور کر لیا گیا ۔ جس کے تحت امریکی اور عالمی طلباء کی 2021ء کے بعد سے لے کر اب تک تعلیمی قرضوں کی ادائیگی امریکی حکومت کرے گی۔

کازو اوئیڈا کے بیانات لیکن عملی مداخلت سے گریز۔

بینک آف جاپان (BOJ) کے سربراہ نے آج Asian Sessions کے آغاز پر اپنے بیان میں Japanese Monetary Policy میں تبدیلی کا اشارہ دیا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ Negative Interest Rate ختم کرنے کیلئے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں اتفاق رائے موجود ہے۔

بتاتے چلیں کہ اسی نوعیت کا بیان وہ اختتام ہفتہ پر بھی دے چکے ہیں۔تاہم ابھی تک انہوں نے مقرر کردہ ریڈ لائنز عبور ہونے کے باوجود عملی طور پر Open Market Intervention کے گریز کیا ہے۔ خیال رہے کہ ستمبر کے وسط میں امریکی ڈالر 145.00 سے اوپر آ گیا تھا۔ تب سے گورنر اوئیڈا زبانی طور پر کئی بار مداخلت کر چکے ہیں۔

ٹیکنیکی جائزہ۔

ٹیکنیکی اعتبار سے 4 گھنٹوں کے ٹریڈنگ چارٹ پر امریکی ڈالر اپنی تمام موونگ ایوریجز سے اوپر موجودہ کوارٹر کی بلند ترین سطح 150.00 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔ یہ Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ بھی حاصل کر چکا ہے
جبکہ 14 روزہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) 70 سے اوپر اوور باٹ کنڈیشنز کی نشاندہی کر رہا ہے۔ ٹیکنیکی انڈیکیٹرز بھی فروخت کی ایڈوائس دے رہے ہیں۔

USDJPY میں تیزی ، کازو اوئیڈا کا بیان اور US Debit Bill.

اسکے سپورٹ لیولز 149.20 , 148.80 اور 148.20 جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 150.10 ، 150.60 اور 151.10 ہیں۔ اسکا جھکاؤ اور ارتکاز بلش ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button