US Retail Sales کے منفی اثرات، EURUSD میں تیزی اور Federal Reserve کا آئندہ فیصلہ.

Financial Data raised uncertainty on Rates Cut, keeping US Bonds Yields on Back Foot

توقعات سے کمزور US Retail Sales ڈیٹا جاری ہونے کے بعد EURUSD میں نمایاں تیزی دیکھی گئی۔ اس کے برعکس، US Dollar اور 10 سالہ مدت کی Bonds Yields میں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کا براہ راست فائدہ دیگر Currencies نے اٹھایا۔ رپورٹ کے بعد Federal Reserve کی آئندہ میٹنگ میں Rates Cut کے امکانات مزید کم ہوگئے، جس کے نتیجے میں US Dollar نے دفاعی پوزیشن اختیار کر لی۔

US Retail Sales report کے منفی اعداد و شمار اور EURUSD میں تیزی.

US Census Bureau کی تازہ رپورٹ کے مطابق، فروری 2025 میں اشیائے ضروریہ کی فروخت میں گزشتہ ماہ کی نسبت 0.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا. جبکہ ماہرین 0.6 فیصد اضافے کی توقع کر رہے تھے۔ مختلف شعبوں کا جائزہ لیا جائے تو گاڑیوں کے علاوہ دیگر تمام اشیاء کی Retailing میں 0.2 فیصد، Control Group میں 0.1 فیصد اور Gas & Auto Sector میں بھی 0.1 فیصد اضافہ نوٹ کیا گیا۔

سالانہ بنیادوں پر Retail Sales کی شرح 2.3 فیصد رہی. جبکہ جنوری 2025 میں یہ 2.7 فیصد تھی، جو مجموعی طور پر توقعات سے زیادہ منفی ثابت ہوئی۔

Headline Inflation میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے. جبکہ Export Prices بھی دوسرے ماہ مسلسل بڑھے ہیں۔ اگرچہ Federal Reserve کی آئندہ میٹنگ میں Interest Rates پر غیر یقینی صورتحال برقرار ہے. تاہم Rates Cut کے امکانات مزید کم ہو چکے ہیں، جس کے باعث Currencies کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔

US Retail Sales Report کیا ہے اور یہ کتنی اہمیت کی حامل ہے ؟

US Census Bureau کی جاری کردہ یہ رپورٹ انتہائی اہمیت کی حامل ہے. کیونکہ یہ نہ صرف US Retail Sales Industry کی مجموعی صورتحال کو واضح کرتی ہے بلکہ روزمرہ اشیاء پر Inflation کے حقیقی اثرات کا بھی تجزیہ فراہم کرتی ہے۔ پچھلے ماہ جاری کیے گئے ڈیٹا کے مطابق، Headline Inflation کی سالانہ شرح 1.6 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

یہ رپورٹ CPI کی طرح US Dollar Index اور Treasury Bonds پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے. جبکہ Gold Prices اور Stocks پر براہ راست اثر ڈالتی ہے۔ اگر رپورٹ کے اعداد و شمار مثبت ہوں تو US Dollar اور اس سے منسلک Bonds کی طلب میں کمی آتی ہے. کیونکہ مضبوط ڈیٹا مارکیٹ میں Inflationary Pressure میں کمی کی نشاندہی کرتا ہے. جس سے FOMC کی آئندہ میٹنگ میں بڑے Rates Cut کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

تکنیکی جائزہ.

آج تکنیکی اعتبار سے EURUSD  اپنی 20 اور 50 روزہ Moving Averages سے  اوپر ٹریڈ کر رہا ہے.   جبکہ اسکا RSI  بھی وسطی نقطے کے قریب ہے .  تکنیکی انڈیکیٹرز مجموعی طور پر نیوٹرل  منظر نامہ ظاہر کر رہے ہیں اسوقت یہ 1.0950 کے قریب اتار چڑھاؤ کا شکار ہے.

EURUSD as on 17th March 2025 during US Sessions
EURUSD as on 17th March 2025 during US Sessions

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button