Inflation مقرر کردہ ہدف تک لانا بنیادی ترجیح ہے ، مشعل بلک کا بیان.

گورنر ریزرو بنک کے مطابق آسٹریلوی ڈالر دیگر کرنسیز کے مقابلے میں مستحکم ہے

Inflation مقررہ ہدف تک لانا بنیادی ترجیح ہے ، جبکہ آسٹریلوی ڈالر دیگر کرنسیز کے مقابلے میں مستحکم ہے ، یہ کہنا ہے ریزرو بینک آف آسٹریلیا کی گورنر مشعل بلک کا . جو کہ معیشت اور مانیٹری پالیسی کے حوالے سے سڈنی میں منعقد کردہ سیمینار سے خطاب کر رہی تھیں .

رواں سال Inflation معمول پر آ جائے گی . گورنر RBA .

انہوں نے اپنے خطاب کے دوران سب سے زیادہ وقت افراط زر اور لیبر مارکیٹ پر دباؤ کو دیا . ریزرو بئنک آف آسٹریلیا (RBA) کی نئی سربراہ نے عالمی تنازعات کو معاشی بحرانوں کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے نتیجے میں نظام رسد بگڑتا ہے۔ جس سے کوئی ایک ملک نہیں بلکہ پوری دنیا ہی متاثر ہوتی ہے۔

اسکی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ہم گلوبلائزیشن کے دور میں زندہ ہیں۔ کرہ ارض کے نقشے پر کہیں وقوع پذیر ہونیوالا واقعہ یا جنگ عالمی معیشت کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ Banking Liquidity کے مسائل امریکی ریاست کیلیفورنیا سے شروع ہوئے لیکن اس کے نتیجے میں سوئٹزرلینڈ کا Credit Suisse بینک دیوالیہ ہو گیا۔ نظام زر پر دباؤ عالمی معیشت کے کسی بھی حصے سے آ سکتا ہے۔

معاشی دباؤ کے باوجود آسٹریلیا افراط زر کے شکار نہیں ہے .

گورنر مشعل نے اپنی تقریر کے دوران اعتراف کیا کہ 6 فیصد Headline Inflation کسی بھی معیشت کیلئے انتہائی پریشان کن ریڈنگ ہے۔ تاہم انہوں نے یقین دلایا کہ ملکی نظام زر اور لیوئیڈٹی انتہائی مضبوط ہیں۔ انہوں نے مفصل انداز میں کہا کہ افراط زر اور Recession کنٹرول کرنے کے لئے تمام مانیٹری ٹولز بروئے کار لائے جائیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ کورونا کی عالمی وباء ، یوکرائن پر روسی حملہ اور اب مشرق وسطی تنازعہ نظام زر میں طلب (Demand) کم کرنے کی بنیادی وجوہات ہیں جبکہ چینی معیشت کی سست روی اور تفریط زر (Deflation) معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) غیر مستحکم کئے ہوئے ہیں۔

شرح سود معاشی رپورٹس پر منحصر۔

ریزرو بینک کی گورنر نے ایک مرتبہ پھر کہا ہے کہ یہاں سوال یہ نہیں ہے کہ Policy Tightening Cycle معطل کیا جا رہا ہے یا جاری رہ سکتا ہے۔ بلکہ لمحہ بہ لمحہ کئے جانیوالے فیصلے معاشی صورتحال ، لیکوئیڈٹی دباؤ اور لیبر مارکیٹ پر منحصر ہوتے ہیں۔ مشعل بلک نے واضح کیا کہ مرکزی بینک کے پاس لامحدود آپشنز موجود ہوتے ہیں۔ تاہم ان میں سے کسے منتخب کیا جاتا ہے اس کا دارومدار معاشی رپورٹس پر ہوتا ہے۔ سربراہ RBA نے کہا کہ وہ افراط زر اور Growth Rate ، دونوں کو ہی کنٹرول کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

مارکیٹ کا ردعمل.

گورنر ریزرو بینک کی تقریر اور مالیاتی اہداف پر مفصل بات چیت کے بعد AUDUSD میں تیزی دیکھی جا رہی ہے . معاشی ماہرین کے مطابق انکے الفاظ کا چناؤ انتہائی مناسب تھا  اور افراط زر کنٹرول کرنے کے لئے انہوں نے شرح سود میں اضافے کا سگنل دیا ہے . جس سے آسٹریلوی ڈالر کی طلب میں اضافہ ہوا ہے ، یورپی سیشنز کے دوران یہ 0.6360 کی سطح پر مثبت انداز اپنائے ہوئے ہے . 

Inflation مقرر کردہ ہدف تک لانا بنیادی ترجیح ہے ، مشعل بلک کا بیان

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button