AUDUSD کی قدر میں گراوٹ ، RBA Monetary Policy بغیر کسی تبدیلی کے برقرار .
Australian Dollar broke 0.6600 psychological level during European Sessions
AUDUSD کی قدر میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے. جس کی بنیادی وجہ RBA Monetary Policy کا اعلان ہے . ، جس کے بعد . یورپین سیشنز کے آغاز پر Australian Dollar کی طلب میں کمی واقع ہوئی ہے .
RBA Monetary Policy کی تفصیلات.
Reserve Bank of Australia نے دو روزہ اجلاس کے اختتام پر مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے Official Cash Rate بغیر کسی تبدیلی کے 4.35% پر برقرار رکھا ہے ۔ جاری کئے جانیوالے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے۔ کہ مرکزی بورڈ کے اراکین نے ملک میں Inflation اور Australian Labor Market کی صورتحال کو عمومی طور پر اطمنان بخش قرار دیا ہے . .
اکثریتی پالیسی ساز ممبرز نے حالیہ معاشی رپورٹس میں Growth Rate میں کمی پر تشویش کا اظہار کرتے یوئے Monetary Policy کو موجودہ سطح پر طویل عرصے تک برقرار رکھنے کی رائے دی۔ جس پر کمیٹی نے یہ فیصلہ کیا کہ Policy Tightening Cycle میں وقفہ دیا جائے . تاہم policy Rates کو مستقبل قریب میں موجودہ سطح پر اسوقت تک برقرار رکھا جائے جب تک کہ Headline Inflation مقرر کردہ ہدف یعنی 2 فیصد تک نہیں آ جاتی.
گورنر مشعل بلک کا بیان .
گورنر مشعل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس ماہ Headline Inflation گزشتہ تمام رپورٹس سے کم رہی ہے ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ملکی نظام زر اور Liquidity انتہائی مضبوط ہیں۔ سربراہ RBA نے مفصل انداز میں کہا کہ Inflation اور Recession کنٹرول کرنے کے لئے تمام Monetary Tools بروئے کار لائے جائیں گے لیکن اب وقت آ گیا ہے کہ Growth Rate اور Labor Market کی مضبوطی کے لئے کام کیا جائے
مشعل بلک نے کہا کہ Reserve Bank کی کامیاب حکمت عملی سے Australian Economy سپلائی شاکس سے خاصی حد تک محفوظ رہی ہے ، تاہم Inflation کو نیچے لانے کا عمل ایک طویل سفر ہے جس کے لئے Interest Rates بلند سطح پر برقرار رکھنے کے علاوہ معیشت کے مختلف شعبوں کی اپنی حقیقی شکل میں بحالی بھی ضروری ہے . علاوہ ازیں National Income پر توجہ دینا بھی اہم ہے تا کہ صارفین کی قوت خرید بھی متاثر نہ ہو .
انکا کہنا تھا کہ کورونا کی عالمی وباء ، Ukraine پر روسی حملہ اور اب Middle East Conflict نظام زر میں طلب کم ہونے کی بنیادی وجوہات ہیں جبکہ Chinese Economy کی سست روی اور Deflation بھی Financial Indicators کو غیر مستحکم کئے ہوئے ہیں۔
AUDUSD کا ردعمل۔
Monetary Policy Decision کے بعد USD کے مقابلے میں Australian Dollar میں شدید گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔ جو کہ 0.6600 سے نیچے منفی رجحان اپنائے ہوئے ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔