USDJPY کی 143 کے قریب بحالی ، BOJ meeting Minutes میں Ultra Easy Policy برقرار رکھنے پر اتفاق.

Members agreed that no urgency on pivot amid negative CPI Report

USDJPY میں  143 کے قریب بحالی نظر آ رہی ہے ، جس کی بنیادی وجہ BOJ Meeting Minutes کا اجرا ہے . جن میں Policy Makers نے Ultra Easy Policy برقرار رکھنے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی کوئی وجہ موجود نہیں ہے کہ Negative Interest Rates ختم کئے جائیں یا Terminal Rates میں تبدیلی کی جائے.

BOJ Meeting Minutes کی تفصیلات.

Bank of Japan کی Monetary Policy  کے لئے ہونے والی میٹنگ کے Minutes جاری کر دئیے گئے . کئی روز سے Negative Interest Rates ختم کرنے کی افواہوں اور بیانات کے برعکس مرکزی بورڈ نے متفقہ طور پر  Ultra Easing Policy کا تسلسل جاری رکھتے ہوے  Terminal Rates میں تبدیلی کرنے کا کوئی روڈ میپ جاری نہیں کیا  . جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق  گورنر کازو اویڈہ نے  موجودہ Policy جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ Alternative Monetary Tools استمعال کرتے ہوئے Yen کو ضروری  سپورٹ دیں گے .

کسی فوری Open Market Intervention کی کوئی ضرورت نہیں .؟

پریس ریلیز میں کسی فوری  Open Market Intervention کا امکان ظاہر نہیں کیا گیا . تاہم Governor BOJ سمیت تمام اراکین نے ضرورت پڑنے پر موثر مداخلت کرنے کا آپشن برقرار رکھا ہے . . طویل عرصے سے جاپانی کرنسی کو مرکزی بینک سے زبانی دعووں کے باوجود کوئی بھی عملی سپورٹ نہیں ملی. پالیسی میکرز کئی بار اپنی ریڈ لائن تبدیل کر چکے ہیں . بتاتے چلیں کہ Bank of Japan دنیا کا واحد Central Bank ہے جسکا  Interest Rate منفی ہے  اسی وجہ سے یہ عالمی اداروں کی طرف سے تنقید کی زد میں رہا ہے .

Bank of Japan کے گورنر کازو اوئییدہ نےچند روز قبل  کہا تھا  کہ Board of Governors کے دسمبر اجلاس میں Negative Interest Rate ختم کرنے پر تفصیلی بحث ہوئی  تا کہ Inflation کو 2 فیصد کے مقررہ ہدف تک لایا جا سکے ، انکا یہ بیان سابقہ  جاپانی موقف کی نفی کر رہا تھا  . کیونکہ اس سے قبل Ukraine پر روسی حملے کے بعد سے لے کر اب تک Japanese Central Bank نے دنیا کے دیگر بنکوں کے برعکس انتہائی نرم پالیسی اختیار کئے رکھی . جس کے منفی اثرات Japanese Yen پر مرتب ہوئے .

USDJPY کا تکنیکی تجزیہ.

Asian Sessions کے دوران US Dollar میں مثبت رجحان نظر آیا ۔ اس طرح یہ  North کی جانب جھکتا ہوا دکھائی دے رہا ہے . ۔ اس  منظر نامے کے ساتھ یہ 143 کی نفسیاتی سطح کے قریب آ گیا  ہے ۔  14 روزہ RSI وسطی نقطے  سے اوپر مثبت ریلی  جاری رہنے کی نشاندہی کر رہا ہے۔

USDJPY کی 143 کے قریب بحالی ، BOJ meeting Minutes میں Ultra Easy Policy برقرار رکھنے پر اتفاق.
USDJPY

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button