Bitcoin Price میں شدید مندی ، US Senate میں Crypto Policy پر ووٹنگ
Representatives Vote in Favour to erase US SEC's role in Digital Accounting Policy
Bitcoin Price میں شدید مندی نظر آ رہی ہے ، جس کی بنیادی وجہ US Senate میں Crypto Policy پر ووٹنگ ہے ، اگرچہ House of Representatives نے گزشتہ سال اپنائی جانیوالی Digital Accounting Policy میں US SEC کا رول ختم کرنے کے حق میں فیصلہ دیا ہے . تاہم معاشی ماہرین خدسہ ظاہر کر رہے ہیں کہ US President جو بائڈن اس پر Veto کا حق استمعال کر سکتے ہیں .
Bitcoin Price پر اثر انداز ہونے والے عوامل.
آج US Senate میں اکتوبر 2023 کو منظور کی گئی Crypto Regulations کے سلسلے میں میں Securities and Exchange Commission کا کردار محدود کرنے کے لئے رائے شماری کروائی گئی . جس میں اکثریتی اراکین نے اس قرار داد کے حق میں ووٹ دیا . تاہم Crypto Industry سے جڑے معاشی ماہرین خدشہ ظاہر کر رہے ہیں کہ اس معاملے پر صدر جو بائڈن اپنا Veto کا حق استمعال کر سکتے ہیں.
Crypto Regulatory Bill بل کیا ہے ؟
نومبر 2022 میں FTX Gate Scandal سامنے آنے سے اور اس کے بعد پیش آنیوالے واقعات کی سیریز سے United States سمیت دنیا بھر میں Crypto Exchanges اور نیٹ ورکس کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا گیا ۔جس کے بعد کئی اداروں کو اپنے آپریشنز بند کرنا پڑے جن میں دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو ایکسچینج Binance کا امریکی ورژن Binance USD بھی شامل تھا۔
گزشتہ سال مارچ میں Silver Gate Bank کے دیوالیہ ہونے کے بعد بائیڈن انتظامیہ نے ان ایکسچینجز اور Crypto Products کے بارے میں عوامی سطح پر آگاہی کی مہم کا آغاز کرتے ہوئے US House of Representatives کے اسپیکر کو متعلقہ قانون سازی کیلئے خط لکھا۔ اس بل کے مطابق ریگولیٹری ادارے تمام Non-Registered Products پر پابندی عائد کر سکیں گے اور مشکوک ٹرانزیکشنز کو Federal Reserve کے سینٹرل سسٹم کے تحت روکا جا سکے گا اور ایسی کمپنیوں کے اثاثوں کو منجمند بھی کیا جا سکے گا۔
زیادہ تر ممبران سینیٹ کا کہنا ہے کہ اس کی آڑ لے کر US SEC نے Crypto Platforms کے خلاف اپنی حدود سے تجاوز کیا. علاوہ ازیں ایک Bitcoin Price میں مندی کی ایک اور بڑی وجہ Crypto Fee Structure میں آنیوالی تبدیلی ہے.
BTC Transaction Fee دراصل Bitcoin Miners کو کسی Crypto halving Event کے بعد ملنے والا ریوارڈ ہے . جسے Blockchain کے اگلے لیول میں منتقلی کے لئے دیا جاتا ہے.
Medium Priority Transactions میں یہ گزشتہ ہفتے کے آغاز پر 146 ڈالرز جبکہ High Priority Transactions کیلئے یہ 170 ڈالرز پر آ گئی تھی
مارکیٹ کی صورتحال.
Asian Sessions کے دوران Bitcoin Price میں 11 سو ڈالرز کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے . جس کے بعد یہ 61 ہزار کی نفسیاتی سطح کے قریب آ گیا ہے .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔