EURUSD میں 1.0850 سے اوپر تیزی ، US CPI اپریل میں توقعات کے مطابق ریلیز.

Inflation Data surged demand for Euro, Bonds Yields lost 10 bps

EURUSD میں 1.0850 سے اوپر تیزی ریکارڈ کی جا رہی ہے . آج ریلیز کئے جانے والے ڈیٹا کے مطابق US CPI اپریل  میں 3.4 فیصد پر آ گئی.

توقعات کے مطابق  Headline Inflation پرنٹ ہونے پر US Dollar کی طلب اور 10 سالہ مدت کی Bonds Yields میں کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے  ہے . جبکہ Euro سمیت تمام  Currencies اور  Commodities میں تیزی  واقع ہوئی ہے.

گزشتہ روز سے منفی منظرنامہ اپنائے ہوئے US Dollar Index میں گراوٹ وسعت اختیار کر گئی . جس کے بعد یہ 104.55 پر آ گیا ہے.

US CPI Report کی تفصیلات ۔

 Bureau of Labor Statistics کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اپریل 2024ء میں Annual Consumer Price Index کی شرح 3.4 فیصد رہی. جبکہ اس سے قبل 3.4 فیصد کا  ہی تخمینہ تھا۔ Monthly Headline Inflation کی سطح  0.4 فیصد آئی ہے۔ خیال رہے کہ متوقع شرح بھی اتنی ہی تھی . Core CPI کی سالانہ ریڈنگ 3.6 فیصد رہی۔ معاشی ماہرین  3.6 کی پیشگوئی کر رہے تھے.

US CPI Report for April 2024
US CPI Report for April 2024

ڈیٹا کا تقابلہ گزشتہ ماہ کے ساتھ کریں تو مارچ میں Consumer Price Index کی سطح 3.5 جبکہ Core Inflation کی ریڈنگ 3.8 فیصد تھی. خیال رہے کہ  گزشتہ رپورٹ میں  Ukraine پر روسی حملے کے نتیجے میں آنیوالے  Global Financial Crisis کے بعد پہلی بار Headline Inflation کی سطح صفر فیصد تک آئی تھی.

EURUSD کا تکنیکی جائزہ.

آج تکنیکی اعتبار سے EURUSD  اپنی 20 اور 50 روزہ Moving Averages سے اوپر آ گیا ہے   جبکہ اسکا RSI  بھی 70 کے قریب ہے .  تکنیکی انڈیکیٹرز مجموعی طور پر مثبت منظر نامہ ظاہر کر رہے ہیں اسوقت یہ 1.0850 کے قریب آ گیا ہے.

EURUSD میں 1.0850 سے اوپر تیزی ، US CPI اپریل میں توقعات کے مطابق ریلیز.
EURUSD

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button