Gold Price میں تیزی ، US CPI میں کمی کے بعد USD کا دفاعی انداز

Diminishing Inflation in US Economic overview raised demand for Commodities

Gold Price میں 2390 ڈالرز سے اوپر تیزی ریکارڈ کی جا رہی ہے . گزشتہ روز  ریلیز کئے جانے والے ڈیٹا کے مطابق US CPI اپریل  میں 3.4 فیصد پر آ گئی. لیکن US Dollar اور اس سے منسلک Bonds Yields کیلئے حقیقی سر پرایز Monthly Inflation کا 0.3 پر آ جانا ہے . 

توقعات کے مطابق  Headline Inflation پرنٹ ہونے پر  سنہری دھات  سمیت تمام  Commodities اور Currencies   میں تیزی  واقع ہوئی ہے.

گزشتہ روز سے منفی منظرنامہ اپنائے ہوئے US Dollar Index میں گراوٹ وسعت اختیار کر گئی . جس کے بعد یہ 104.55 پر آ گیا ہے.

US CPI Report کی تفصیلات ۔

 Bureau of Labor Statistics کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اپریل 2024ء میں Annual Consumer Price Index کی شرح 3.4 فیصد رہی. جبکہ اس سے قبل 3.4 فیصد کا  ہی تخمینہ تھا۔ Monthly Headline Inflation کی سطح  0.4 فیصد آئی ہے۔ خیال رہے کہ متوقع شرح بھی اتنی ہی تھی . Core CPI کی سالانہ ریڈنگ 3.6 فیصد رہی۔ معاشی ماہرین  3.6 کی پیشگوئی کر رہے تھے.

US CPI Report for April 2024
US CPI Report for April 2024

ڈیٹا کا تقابلہ گزشتہ ماہ کے ساتھ کریں تو مارچ میں Consumer Price Index کی سطح 3.5 جبکہ Core Inflation کی ریڈنگ 3.8 فیصد تھی. خیال رہے کہ  گزشتہ رپورٹ میں  Ukraine پر روسی حملے کے نتیجے میں آنیوالے  Global Financial Crisis کے بعد پہلی بار Headline Inflation کی سطح صفر فیصد تک آئی تھی.

جیروم پاول کے بیان سے Gold Price پر مرتب ہونے والے اثرات.

آج Federal Reserve کے سربراہ جیروم پاول نے Netherland Central Bank کے گورنر Klass Knot کے ساتھ Role of Central Banks in Financial Crisis کے موضوع پر منعقد ہونیوالی Television Debate میں حصہ لیا . جس میں انہوں نے موجودہ سخت  Monetary Policy  کی وجوہات پر تفصیل سے بات چیت کی .بیان سے US Dollar کی بڑے پیمانے پر فروخت ریکارڈ کی گئی . جس کے بعد Gold Price میں تیزی ریکارڈ کی گئی اور سنہری دھات کی طلب میں اضافہ ہوا. 

انکے اس بیان سے  Markets میں Inflation اور آنیوالی FOMC Meeting کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال میں اضافہ ہوا . جس سے Safe Heaven Assets کی طلب میں اضافہ ہوا.

تکنیکی تجزیہ.

تکنیکی اعتباز سے Gold چار گھنٹوں کے Trade Chart پر اپنی  20SMA اور دیگر تمام Moving averages سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے .جو کہ  2330 ڈالرز سے 2350 کی  سطح کے درمیان ہیں . یہ  Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ کا لیول ہے  Asian Sessions  کے دوران اس کا مجموعی منظرنامہ مثبت  ہے.  14 روزہ RSI اسوقت 70 کے قریب ہے جو کہ خرید داری کا رجحان  جاری رہنے کی نشاندہی کر رہا ہے.

Gold Price میں تیزی ، US CPI میں کمی کے بعد USD کا دفاعی انداز
Gold Price

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button