GBPUSD میں محدود رینج . منفی UK Employment Report کا اجرا.

British Labour Market Data indicates signs of Recession ahead of General Elections

UK Employment Report جاری کر دی گئی، جس کے منفی اعداد و شمار سے GBPUSD محدود رینج میں ٹریڈ کر رہا ہے.   یہ اہم ڈیٹا British Labour Market میں Recession کو ظاہر کر رہا ہے .  British General Elections سے قبل معاشی منظرنامے کے حوالے سے یہ رپورٹ  انتہائی اہمیت کی حامل ہے.

UK Employment Report کی تفصیلات.

Office For National Statistics کے  جاری کردہ ڈیٹا میں Unemployment کی سطح 4.4 فیصد رہی .  جبکہ مارکیٹ توقعات 4.3 فیصد کی تھیں۔ اعداد و شمار کا  اپریل 2024 کے ساتھ تقابلہ کریں تو سابقہ ریڈنگ 4.2 فیصد تھی. نئی ملازمتوں کی تعداد میں تو کوئی اضافہ نہیں ہوا. لیکن  پوزیشنز چھوڑنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 50 ہزار رہی. جو دو سال کے دوران ایک ماہ میں بیروزگار ہونے والوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے.

GBPUSD میں محدود رینج . منفی UK Employment Report کا اجرا.
British Employment Analysis

ملک میں 1 لاکھ 50 ہزار ملازمین کے Public Sector contracts کینسل  ہوئے. جبکہ 75 ہزار کے اضافے کی توقع تھی۔ اس سے قبل اپریل میں 1 لاکھ 40 ہزار افراد کی ملازمتیں ختم ہوئی تھیں  ۔ اس طرح  Unemployment Rate میں اضافہ اور Labour Market پر دباؤ برقرار ہے۔ جس سے  Europe کی سب سے بڑی Economy  پر Inflation کے  اثرات ظاہر کر رہا ہے۔

رپورٹ سے British Economy کی کیا عکاسی ہو رہی ہے .؟

Ukraine پر روسی حملے  کے بعد سے دنیا کی یہ اہم اقتصادی طاقت معاشی بحالی کی جدوجہد کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے . گزشتہ دو سالوں کے دوران چار وزرائے اعظم معاشی دباؤ کے سبب تبدیل ہوئے ، خود رشی سوناک کئی مرتبہ ملک میں Recession کا اعتراف کر چکے ہیں . انکی پیشرو لیز ٹرس محض 45 روز حکومت کر پائی تھیں .  حالیہ عرصے میں Consumer Price Index میں کسی حد تک  کمی آئی . تاہم اسوقت بھی ملک میں Energy Crisis جاری ہے. جن کی قیمتیں World War 2 کے بعد بلند ترین سطح پر آ گئی ہیں .

برطانوی وزیر اعظم  نے British Local Elections بدترین شکست کے بعد بڑھتے ہوئے دباؤ کے پیش نظر ملک میں عام انتخابات کا اعلان کر دیا تھا .  ان حالات میں  Corporate سیکٹر شدید دباؤ کا شکار ہوا ہے.

British Government کی جانب سے متعدد اقدامات کئے گئے. تاہم اسکے باوجود Ukraine War اور Middle East War جیسے Geopolitical تنازعات سے، ملک ایک مرتبہ پھر Recession کی طرف بڑھ رہا ہے . گزشتہ ماہ  Yemen پر حملے اور Red Sea Seizure سے ایک نیا معاشی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے ، خیال رہے کہ اس کے بعد Sunak Administration سخت تنقید کی زد میں ہے.

GBPUSD کا ردعمل.

Pound to USD رپورٹ منظرعام پر آنے کے بعد 0.6 فیصد مندی کے ساتھ 1.2720 کی سطح کا دفاع کرنے کی کوشش کر رہا ہے  ۔  آج کے ڈیٹا سے British Pound کی طلب میں کمی آئی- اور European Sessions  کے دوران سرمایہ کاروں کی طرف سے فروخت کا رجحان نظر آ رہا ہے .

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button