AUDUSD کی قدر میں بحالی، Australian CPI رپورٹ ریلیز کر دی گئی.
Australian Dollar finds support after Upbeat Inflation data during Asian sessions
Australian CPI Report ریلیز کر دی گئی. جس کے توقعات کو مات دیتے ہوئے اعداد و شمار سامنے آنے پر AUDUSD میں 0.6680 کے قریب بحالی کی لہر دکھائی دے رہی ہے. RBA Monetary Policy ہولڈ کئے جانے کے امکانات بڑھنے سے Asian FX Sessions کے دوران Aussie Dollar کی طلب میں اضافہ ہوا ہے.
واضح رہے کہ اس سے قبل Australian Dollar گزشتہ روز US Dollar Index میں بحالی کے ساتھ نیچے آ گیا تھا.
Australian CPI Report کی تفصیلات.
Australian Bureau of Statistics کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مئی میں Headline Inflation کی سطح 4.0 فیصد رہی. جبکہ اس سے قبل 3.8 فیصد کی پیشگوئی تھی۔ ماہانہ Consumer price Index توقعات کے برعکس 0.2 فیصد رہا ہے۔ جبکہ متوقع شرح 0.2 فیصد ہی تھی۔ اسی طرح Trimmed Mean Inflation یعنی Core CPI کی سطح بھی 4.4 فیصد رہی ہے جو کہ Reserve Bank of Australia کے تخمینے سے خاصی اوپر ہے.
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ Australian Consumer Price Index اپنے اعداد و شمار کے ساتھ معاشی ماہرین کے لئے ایک برا سرپرائز ہے. تیسرے ماہ Inflation توقعات سے بلند رہی ہے . جو کہ ملک میں موجود Economic Crisis کو ظاہر کر رہا ہے.
Australian Economy کی صورتحال۔
رپورٹ معاشی ماہرین اور آسٹریلوی مالیاتی اداروں کے لئے ایک سرپرائز ہے۔ پہلے کوارٹر میں دو ماہ تک کمی کے بعد Inflation کی شرح RBA Tightening Cycle بند ہونے کے بعد بڑھتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے ۔ جس سے مستقبل قریب میں Growth Rate کم رہنے کا امکان ہے ۔
اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ رواں ماہ Reserve Bank کی گورنر مشعل بلک نے اپنی تقریر کے دوران رواں سال کے اختتام تک Consumer price Index نیچے لانے کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔ انہوں نے Monetary Policy Committee کے آئندہ اجلاس میں معاشی رپورٹس کے مطابق Interest Rates میں تبدیلی کا بھی سگنل دیا تھا۔
AUDUSD کا تکنیکی جائزہ.
توقعات سے زیادہ Headline Inflation سامنے آنے کے بعد Australian Dollar کی طلب میں اضافہ ہوا ہے ہے . جو کہ Asian Sessions کے دوران 0.6650 سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے . ٹیکنیکی اعتبار سے آج AUD اپنی 20 روزہ موونگ ایوریج سے اوپر ہے ۔ جسے اس نے گزشتہ روز کھو دیا تھا ۔
اسوقت یہ نفسیاتی سطح 0.6700 عبور کرنے کیلئے اسٹرینتھ جمع کوشش کر رہا ہے۔ 14 روزہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس وسطی نقطے پر ہے۔ جو کہ اوور سولڈ کنڈیشنز کی نشاندہی کر رہا ہے۔ ٹیکنیکی انڈیکیٹرز 0.6650 سے نیچے خریداری کی ایڈوائس کر رہے ہیں.
موجودہ سطح Australian Dollar کے لئے اس اعتباز سے اہم ہے. کیونکے اس سے نیچے اسکا Bearish Regression Chanel شروع ہو جاتا ہے . یہاں پر اسکے سپورٹ لیولز 0.6680 ، 0.6660 اور 0.6630 جبکہ مزاحمتی حدیں 0.6705 ، 0.6730 اور 0.6760 ہیں.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔