NZDUSD کی قدر مستحکم، NZ Business Confidence Data ریلیز کر دیا گیا.
Latest Survey indicates Economic recovery, surged demand for New Zealand Dollar
NZ Business Confidence ریلیز کر دی گئی. جس کے بعد NZDUSD میں 0.6100 کے قریب بحالی دیکھی جا رہی ہے. آج جاری کئے جانیوالے ڈیٹا میں Business Confidence توقعات سے مثبت رہا. جس کے نتیجے میں Asian Sessions کے دوران New Zealand Dollar کی طلب میں اضافہ ہوا ہے.
NZDUSD پر NZ Business Survey کے اثرات.
Business NZ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق New Zealand Business Survey کی سطح 43.9 فیصد رہی. جبکہ اس سے قبل معاشی ماہرین 34.7 فیصد کی توقع کر رہے تھے . اگر ان اعداد و شمار کا تقابلہ مئی کے ساتھ کریں تو سابقہ رپورٹ کی ریڈنگ 34.7 فیصد ہی رہی تھی . اس طرح یہ رپورٹ مارکیٹ توقعات سے انتہائی مثبت اور معاشی سرگرمیوں میں اضافے کو ظاہر کر رہی ہے . جس کے بعد Kiwi Dollar کی طلب بڑھتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے..
Chinese Economic Growth کے اثرات.
New Zealand کا سب سے بڑا ٹریڈ پارٹنر China ہے .جس کے ساتھ اس کی 70 فیصد سے زاید تجارت ہی نہیں ہوتی بلکہ ایشیائی ملک International Trade میں تصفیے کے لئے Kiwi Dollar ہی استمعال کرتا ہے . یہ وجہ ہے کہ اس کرنسی کی سب سے زیادہ طلب Chinese Markets سے ہی پیدا ہوتی ہے .
Covid 19 کی عالمی وبا کے بعد Chinese Government نے اپنے ملک میں سخت سماجی اور معاشی پابندیاں عاید کئے رکھیں . جس کی وجہ سے Global Supply Disruption پیدا ہوئی. اوراسکے سب سے زیادہ اثرات New Zealand اور Australia پر مرتب ہوئے . جن کے Trade Balance تاریخ میں پہلی بار خسارے میں آ گئے . کیونکہ تجارت کا حجم 25 ارب سالانہ سے کم ہوتا ہوا محض 6 ارب ڈالرز رہ گیا .
اس عرصے کے دوران Economic Data اشیاء کی اپنی لاگت سے بھی کم قیمت پر فروخت ظاہر کرتا رہا. چینی انڈسٹری اور ریئل اسٹیٹ سیکٹر قرض میں ڈوبے ہوئے تھے ۔ اور قیمتیں بڑھنے کی بجائے کم ہو رہی تھیں.
اگرچہ چند ماہ قبل ان پابندیوں میں مرحلہ وار نرمی کی کر دی گئی ہے اس کے نتائج معاشی سست روی اور Deflation کی صورت میں سامنے آئے ہیں. اس حوالے سے Beijing نے کئی اقدامات کئے. جن سے پہلے کوارٹر کی Chinese National Income مثبت رہی.
NZDUSD کا تکنیکی تجزیہ.
ٹیکنیکی اعتبار سے چار گھنٹوں کے چارٹ پر کیوی ڈالر 0.6100 عبور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ جس کے بعد اس کے لئے 0.6200 اور اوپر کے لیولز کا دروازہ کھل جائیگا . واضح رہے کے اس سطح پر 20 روزہ موونگ ایوریج اور Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ ہے لہذا یہ اسکا مستحکم زون تصور کیا جاتا ہے .نیچے کی طرف 0.6050 کی سپورٹ بریک ہونے پر اسکا Bearish Regression Chanel شروع ہو جائے گا.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔