GBPUSD میں تیزی ، British General Elections میں Labour Party کی واضح اکثریت.

Rishi Sunak accepted the results and congratulated Keir Starmer as next Prime Minister

British General Elections میں Labour Party کو واضح اکثریت حاصل ہونے کے بعد GBPUSD میں تیزی دیکھی جا رہی ہے . اس طرح Conservative Party کا دس سالہ دور اقتدار اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے. اور British Political Crisis حل ہونے کی توقعات پر سرمایہ کار متحرک نظر آ رہے ہیں . Asian Sessions کے دوران British Pound کی طلب میں اضافہ ہوا ہے.

British General Elections کے نتائج اور Sterling Pound کی طلب میں اضافہ.

British Poll Results کے مطابق Labour Party   نے فتح حاصل کر لی ہے، جس کے بعد سر کیر سٹارمر ملک کے اگلے وزیراعظم ہوں گے۔ پارٹی حکومت بنانے کے لیے مطلوبہ 326 نشستیں حاصل کرنے کے بعد باضابطہ طور پر برطانیہ کے عام انتخابات میں کامیاب ہو گئی ہے۔

Central London میں خطاب کرتے ہوئے ملک کے اگلے وزیر اعظم سر کیئر سٹارمر نے کہا کہ آج ملک میں تبدیلی کا آغاز ہو رہا ہے.

ان نتائج کے بعد Asian Markets میں British Pound کی طلب بڑھ گئی. طویل عرصے کے بعد برطانوی سیاسی منظرنامہ واضح ہو گیا ہے.

رشی سوناک کا خطاب، شکست تسلیم کر لی.

وزیر اعظم رشی سوناک نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے اپنی شکست تسلیم کر لی. انہوں نے کہا کہ معاشی مسائل کی جڑیں انتہائی گہری تھیں. تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ برطانوی قوم ان سے بہتر لیڈرشپ کی حقدار ہے . سوناک نے بتایا کہ انہوں نے سر کیئر سٹارمر کو ٹیلی فون پر کامیابی کی مبارکباد دی اور انکے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا. انہوں نے Inflation میں کمی کا کریڈٹ اپنی حکومت کو دیا.

برطانوی نشریات ادارے BBC کے مطابق موجودہ حکمران جماعت Conservative Party  کو صرف 136 نشستیں ملی ہیں. اور یہ تاریخی طور پر ان کی عام انتخابات میں اب تک کی بدترین شکست ہے.

سنگین بحران کی شکار برطانوی معیشت.

Ukraine پر روسی حملے  کے بعد سے دنیا کی یہ  طاقتور ترین اقتصادی طاقت معاشی بحالی کی جدوجہد کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے . گزشتہ دو سالوں کے دوران چار وزرائے اعظم کوئی ٹھوس Economic Plan نہ دینے کے سبب تبدیل ہوئے. خود رشی سوناک کئی مرتبہ ملک میں Recession کا اعتراف کر چکے ہیں. جبکہ انکی پیشرو لیز ٹرس محض 45 روز حکومت کر پائی تھیں.

اگرچہ حالیہ عرصے میں Consumer Price Index میں کمی آئی ہے. تاہم اسوقت بھی ملک میں Energy Crisis جاری ہے. جن کی قیمتیں World War 2 کے بعد بلند ترین سطح پر آ گئی ہیں.

اس دوران  British Government کی جانب سے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں. تاہم اسکے باوجود Ukraine War اور Middle East War جیسے Geopolitical تنازعات سے ملک ایک مرتبہ پھر Recession کی طرف بڑھ رہا ہے. تین ماہ قبل یعنی مارچ میں   Yemen پر حملے اور Red Sea Seizure سے ایک نیا معاشی بحران جنم لے رہا ہے ، خیال رہے کیہ اس حملے کے بعد Sunak Administration سخت تنقید کی زد میں رہی ہے.

GBPUSD کا ردعمل.

برطانوی سیاسی منظرنامہ واضح ہونے کے بعد Asian Sessions کے دوران GBPUSD کی طلب میں اضافہ ہوا. جو کہ اسوقت 1.2750 سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے.

GBPUSD میں تیزی ، British General Elections میں Labour Party کی واضح اکثریت.
GBPUSD as on 5th July 2024

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button