AUDUSD میں تیزی، توقعات سے منفی Chinese CPI ریلیز.

Inflation Data indicates Economic Recovery in China, surged demand for Aussie Dollar

Chinese CPI ریلیز کر دی گئی. جس کے توقعات سے منفی اعداد و شمار سامنے آنے پر AUDUSD میں تیزی دکھائی دے رہی ہے. واضح رہے کہ جاری کردہ ڈیٹا میں Consumer Price Index تین ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا ، علاوہ ازیں قیمتوں میں نمایاں کمی  Deflation کے خدشات میں اضافہ کر رہی ہے . اسی وجہ سے Asian Markets میں Aussie Dollar کی طلب بڑھی ہے. 

Chinese CPI Report کی تفصیلات . 

National Bureau of Statistics کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک میں Headline Inflation کی شرح  0.2 فیصد رہی ، جبکہ معاشی ماہرین اس سے قبل 0.4 کی پیشگوئی کر رہے تھے .

گزشتہ سال جولائی کے بعد دنیا کی دوسری بڑی معیشت پر Deflation پنجے گاڑتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے. Beijing Administration  کی طرف سے  دعووں کے باوجود اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی بجائے کمی واقع ہوئی. یہاں تک کہ تیار شدہ مال اپنی لاگت سے بھی نیچے فروخت ہو رہا ہے.

آج جاری کئے جانے والے ڈیٹا سے معیشت پر Deflation کے خدشات دوبارہ سر اٹھاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں.

Chinese Data کے Australian Dollar پر اثرات.

چین Australia  اور New Zealand کا سب سے بڑا ٹریڈ پارٹنر ہے۔ ان دونوں ممالک کے ساتھ تجارتی حجم 85 ارب ڈالرز ماہانہ ہے۔ چینی صنعتی شعبہ 27 ارب ڈالرز کی Iron Ore آسٹریلیا   سے درآمد کرتا  ہے۔ جو اس کی  معیشت کا 42 فیصد بنتا ہے۔ اسی ٹریڈ سے AUD کی طلب پیدا ہوتی ہے۔

علاوہ ازیں امریکہ کے ساتھ سپلائی ایشوز سامنے آنے پر دنیا کی دوسری بڑی معیشت نے آسٹریلیئن اور نیوزی لینڈ ڈالرز اپنی عالمی تجارت میں بطور کلیئرنگ کرنسیز استعمال کرنا شروع کئے ہیں۔ چین اور اس سے جڑی خبریں اسی بناء پر ان ممالک کے Financial Indicators پر اثر انداز ہوتی ہیں۔

Global Economy پر متوقع اثرات.

گذشتہ 6 ماہ ایشیائی طاقت اور   2nd Largest Economy in the World کیلئے بری خبریں لے کر آئے۔ ملک کو Covid19 کے بعد کھولی جانیوالی معیشت کی بحالی کا بڑا چیلنج درپیش ہے۔ بیروزگاری اور غربت حد سے زیادہ بڑھے ہوئے ہیں اور کئی بڑی چینی کمپنیوں کو Default کا سامنا ہے۔

اگرچہ Chinese Central  اسکے لئے Fiscal Recovery Plan تیار کر رہی ہے۔ لیکن عالمی ادارے تمام تر دعووں کے باوجود  2024ء میں مجموعی Growth Rate کم رہنے کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں۔

AUDUSD کا تکنیکی جائزہ.

AUDUSD ڈیٹا ریلیز ہونے کے بعد  Asian Sessions میں 0.6700 سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکی  کی یہ اہم ترین نفسیاتی سطح ہے جسے برقرار رکھنے کی صورت میں  دوبارہ 0.6800 کیلئے اسٹرینتھ حاصل کر لے گا۔ جس کے بعد اسکا Bullish Regression channel شروع ہو جاتا ہے۔

AUDUSD میں تیزی، توقعات سے منفی Chinese CPI ریلیز.
AUDUSD during Asian Sessions

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button