EURUSD میں تیزی، توقعات سے مثبت Eurozone Trade Balance Report ریلیز
Exports expanded to one year High, surged demand for European Currency
Eurozone Trade Balance Report ریلیز کر دی گئی. جس کے بعد EURUSD زبردست تیزی کے ساتھ 1.1000 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے . خطے میں Inflation کے اثرات میں کمی ظاہر کرتے اعداد و شمار سے Euro کی طلب میں اضافہ ہوا.
Eurozone Trade Balance کی تفصیلات.
Eurostat کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جولائی 2024ء میں Trade Surplus نمایاں اضافے کے ساتھ 45.0 ارب رہا۔ جبکہ جون میں یہ ریڈنگ 8 ارب یورو تھی۔ گزشتہ ماہ کے دوران Exports بڑھ کر 1105 ارب یورو رہیں۔ جبکہ اسی عرصے کے دوران Imports کم ہو کر 1060 ارب یورو پر آ گئیں۔ اعداد و شمار Energy Resources کی درآمدات میں کمی اور گزشتہ سال مارچ کے بعد سے برآمدات کی بلند ترین سطح ظاہر کر رہے ہیں.
یہ گزشتہ ایک سال کے دوران ریلیز ہونے والا بہترین ڈیٹا ہے . جس سے خطے میں Recession کے خطرات کی نفی ہو رہی ہے. یہی وجہ ہے کہ اس سے یورپی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی ہوئی اور European Common Currency چھ ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب آ گئی.
EURUSD کا تکنیکی جائزہ.
تکنیکی اعتبار سے EURUSD اپنی 20 روزہ Moving Average سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے. اسکا RSI بھی وسطی نقطے کے قریب ہے . انڈیکیٹرز مجموعی طور پر مثبت منظر نامہ ظاہر کر رہے ہیں اسوقت یہ 1.1000 کے قریب اتار چڑھاؤ کا شکار ہے.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔