FOMC کا فیصلہ ، Interest Rate میں 50 بنیادی پوائنٹس کی کمی

Powell Says, its right time to normalizing the Monetary Policy

FOMC Decision کے اعلان اور Interest Rate میں 50 بنیادی پوائنٹس کمی  کے بعد Global Markets کے سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں . آج اس غیر متوقع فیصلے اور جیروم پاول کی پریس کانفرنس سے  US Dollar شدید گراوٹ کا شکار ہوا.  . جبکہ دیگر تمام Currencies اور Commodities کی طلب بڑھتی ہوئی دکھائی دی.

FOMC کا فیصلہ ، Interest Rate میں غیر معمولی کمی.

بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب میٹنگ کے اختتام پر FOMC Monetary policy کا اعلان کر دیا گیا . Committee نے  توقعات کے برعکس Terminal Rates میں 50 بنیادی کمی کرتے ہوئے  5 فیصد سالانہ پر لانے کا اعلان کیا.

FOMC Statement 18th September
FOMC Statement 18th September

پریس ریلیز میں بتایا گیا  کہ  Labor Market پر دباؤ میں کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے شرح سود میں کمی کر دی گئی.   علاوہ ازیں Growth Rates میں اضافے کیلئے رواں سال  Policy Rates میں مرحلہ وار کمی جاری رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا. دسمبر 2024 کیلئے Fed Rate Forecast پیشگوئیوں کے برعکس 5.00 فیصد رکھی گئی ہے .

Fed Rate Forecast میں تبدیلی کیوں کی گئی؟

جولائی کی میٹنگ کے بعد جاری ہونیوالی Fed Forecast میں بتایا گیا تھا. کہ پالیسی ساز اراکین 2024  کے اختتام تک policy Rates بتدریج کم کرنے اور 4.60 پر لانے کیلئے آمادہ ہیں. تاہم آج اسے بڑھاتے ہوئے دوبارہ 5.00 فیصد پر لانے کا فیصلہ کیا گیا. جس سے یہ تاثر مضبوط ہوا. کہ آج کی میٹنگ میں ہونے والا Interest Rate Cut رواں سال شرح سود میں کمی کا آخری فیصلہ ہے.

گزشتہ ماہ High Tier Data میں Headline Inflation مسلسل اتار چڑھاؤ کی شکار رہی. جبکہ PCE Price Index اگرچہ توقعات سے کم تھا. لیکن Core Inflation تین ماہ قبل کی سطح 3.29 پر ہی برقرار رہی. جو US Economy پر دباؤ کی عکاسی کر رہی ہے.

جاری کئے جانیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی کا مقصد طویل مدتی میں زیادہ سے زیادہ ملازمتیں حاصل کرنا اور Headline Inflation کو 2 فیصد تک رکھنا ہے۔ کمیٹی کو یقین ہے کہ یہ  بتدریج سےمقررہ ہدف  کی طرف بڑھ رہی ہے، اور اس کا خیال ہے کہ ملازمتوں اور مہنگائی کے ہدف کے حصول کے خطرات تقریباً متوازن ہیں۔ Economic Overview غیر یقینی ہے، اور کمیٹی دونوں پہلوؤں کے خطرات پر توجہ دے رہی ہے۔

جیروم پاول کی پریس کانفرنس.

US Federal Reserve کے سربراہ جیروم پاول نے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس  میں وضاحت کی ہے کہ کمیٹی نے 50 بنیادی  پوائنٹ کی کٹوتی کو درست سمجھا۔ انہوں نے اقتصادی صورتحال اور ملازمتوں کے اعداد و شمار پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سامنے دو ماہ کے معاشی اعداد و شمار ہیں۔ جن کی روشنی میں Policy Rates میں کمی کا آغاز کرنے کیلئے یہ بہترین وقت ہے.

پاول نے اشارہ دیا کہ Fed اپنی پالیسی کو دوبارہ ترتیب دینے کے عمل میں ہے. اور یہ عمل وقت کے ساتھ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی کو کسی بھی طرح کی جلد بازی کرنے کی ضرورت نہیں ہے. اور ہم ہر اجلاس میں تازہ ترین معاشی صورتحال کے مطابق اس پر غور کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ "ہمیں دیکھنا ہے کہ معیشت اس تبدیلی پر کس طرح ردعمل دیتی ہے”۔

پاول نے اس بات پر زور دیا کہ وہ Headline Inflation کو 2 فیصد پر لانے کے لیے پُرعزم ہیں. حالانکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ "ہم مہنگائی کے بارے میں یہ نہیں کہہ رہے کہ ‘مشن مکمل’ ہو گیا ہے”۔ سربراہ فیڈرل ریزرو  نے کہا کہ اگر ہمیں ملازمتوں کے اعداد و شمار جلد ملے ہوتے تو ہم جولائی میں بھی Rates Cut Policy کا آغاز کر سکتے تھے.

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button