WTI Crude Oil کی قدر میں تیزی ، Shell کی Gulf of Mexico میں پیداوار معطل
Precautionary measure in response to a tropical disturbance
Shell نے Gulf of Mexico میں واقع اپنے دو اہم تیل کی سہولیات، اسٹونز اور اپومیٹیکس، کی پیداوار بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے بعد WTI Crude Oil کی قدر میں تین ہفتوں میں پہلی بار 71 ڈالرز کی اہم نفسیاتی سطح سے اوپر بحالی ریکارڈ کی جا رہی ہے. کمپنی کے مطابق یہ اقدام ایک احتیاطی تدبیر کے طور پر کیا جا رہا ہے. جس کی وجہ ایک بڑے سمندری طوفان کی پیشگوئی ہے۔
Shell کی طرف سے پیداوار کی بندش اور Tropical Cyclone کا خدشہ.
عالمی کمپنی Shell نے Mars Corridor میں موجود اثاثوں سے غیر ضروری عملے کی منتقلی بھی شروع کر دی ہے۔ یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا. جب امریکی قومی طوفان سینٹر نے اطلاع دی کہ گلف کے قریب موجود یہ سسٹم. اگلے 48 گھنٹوں میں Hurricane میں تبدیل ہونے کے 50 فیصد امکانات رکھتا ہے۔
یہ بندش شیل کی تیل کی پیداوار پر اثر انداز ہو سکتی ہے. جس کی وجہ سے تیل کی عالمی مارکیٹ میں ہلچل پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ اگر یہ سسٹم واقعی طوفان میں تبدیل ہو جاتا ہے. تو اس کے مزید نقصانات کی توقع کی جا سکتی ہے۔
WTI Crude Oil اور خلیج میکسیکو کا تعلق.
WTI Crude Oil جس کا مکمل نام Western Texas Intermediate ہے. دنیا بھر میں تیل کی تجارت میں ایک اہم مقام رکھتا ہے۔ اس کی قیمتیں، معیشت، اور Global Supply کے لئے خلیج میکسیکو کا کردار بہت اہم ہے۔
Gulf of Mexico امریکہ کے جنوب میں واقع ہے. اور یہ اہم تیل کے ذخائر سے مالا مال ہے۔ یہاں پر تیل کی کھدائی کے لئے متعدد Rescuers اور Platforms موجود ہیں۔ خلیج میکسیکو کی اہمیت اس کے تیل کی پیداوار اور اس کے عالمی مارکیٹ میں کردار کی وجہ سے ہے۔
WTI Crude Oil زیادہ تر امریکہ کی تیل کی پیداوار کا ایک اہم حصہ ہے، خاص طور پر ٹیکساس اور اوکلاہوما کی ریاستوں میں۔ خلیج میکسیکو کے قریب ہونے کی وجہ سے، اس علاقے کی پیداوار کا Oil Prices کی قیمتوں پر بڑا اثر پڑتا ہے۔
خلیج میکسیکو میں موجود تیل کے ذخائر کو دنیا بھر میں بھیجنے کے لئے مختلف پائپ لائنز اور ٹینکرز استعمال ہوتے ہیں۔ خام تیل کی ترسیل کے لئے یہ Logistics Route استمعال کیا جاتا ہے. جس سے عالمی منڈی میں اس کی رسد متاثر ہوتی ہے.
مارکیٹ کی صورتحال.
نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز Asian Sessions سے ہی WTI Crude Oil کی قدر میں بحالی ریکارڈ کی جا رہی ہے. جو کہ تین ہفتوں کے بعد نفسیاتی سطح 71 ڈالرز فی بیرل سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔