WTI Crude Oil مستحکم ، Iranian Attacks کے بعد Supply Disruption کا خدشہ.

Iranian Attacks raised Fears of direct war between two states, surging the energy prices

گزشتہ رات Iranian Attacks on Israel کے بعد Global Markets میں بڑے پیمانے پر Supply Disruption کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے . جس سے دنیا بھر میں Energy Prices بالخصوص WTI Crude Oil کی قدر میں اضافہ ہوا ہے . اگرچہ حملوں کے فوری بعد شروع ہونیوالی خرید داری کی لہر اگلے چند گھنٹوں میں کسی حد تک معمول پر آ گئی . تاہم معاشی ماہرین اگلے چند روز میں قیمتوں میں بڑے اضافے کی پیشگوئی کر رہے ہیں.

دو ریاستوں کے درمیان براہ راست جنگ سے WTI Crude Oil پر کیا اثرات مرتب ہو سکتے ہیں؟

اگرچہ Middle East War شروع ہوئے لگ بھگ ایک برس ہو چکا ہے. تاہم ابہ تک یہ جنگ Israel اور Non-State Actors جیسا کہ Hamas اور Hizballah تک محدود تھی . تاہم اب یہ وسعت اختیار کر رہی ہے. Iran کی جانب سے Israel پر حملے سے ایک نیا عالمی تنازعہ شروع ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے.

گزشتہ رات  Israeli Defense Forces  نے ایک اہم بیان جاری کیا . جس میں بتایا گیا  کہ ایران کی جانب سے اسرائیل کی طرف میزائل داغے گئے ہیں۔ یہ واقعہ ایک سنجیدہ صورت حال کی عکاسی کرتا ہے. جس میں اسرائیل بھر میں انتباہی سائرن بجتے رہے ہیں۔

Iran کی جانب سے اس حملے کی تصدیق بھی کی گئی ہے۔ Iranian Revolutionary Guards  نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے اسرائیل پر Ballistic Missiles داغے ہیں، جس کی تصدیق ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی IRNA  نے بھی کی ہے۔

مزید برآں، یروشلم میں دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جو ممکنہ طور پر میزائل حملے کو روکنے کے دوران کی آوازیں ہو سکتی ہیں۔

White House کی طرف سے جاری کردہ ہنگامی بیان میں کہا گیا ہے کہ United States اسرائیل کے دفاع کیلئے مکمل طور پر تیار ہے. اور Tehran کو اس حملے کے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے. امریکہ کے قریبی اتحادیوں نے بھی Iranian Attacks کی شدید مذمت کی ہے.

کیا یہ عالمی جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے؟

اسوقت یہ اہم ترین خطہ آگ کے دھانے پر کھڑا ہے . Iran روس کا قریبی اتحادی سمجھا جاتا ہے. جو کئی مواقع پر Iran کی مکمل حمایت کا اعلان کر چکا ہے . یہ واقعہ نہ صرف مشرق وسطیٰ کی کشیدگی میں اضافہ کر سکتا ہے، بلکہ اس کے اثرات پوری دنیا پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں، جس سے World War 3 کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔

Iranian Attacks on Israel  کے بعد، صیہونی ریاست نے فوری طور پر جواب دینے کی دھمکی دی ہے۔ اگر یہ حملے جواب میں مزید کارروائی کا سبب بنتے ہیں. تو خطے میں ایک بڑی جنگ چھڑنے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔ Israel اور Iran کے درمیان پہلے ہی جاری تنازعہ مزید پیچیدہ ہو سکتا ہے، جس میں دیگر ممالک بھی شامل ہو سکتے ہیں۔

علاوہ ازیں اس تصادم میں عالمی طاقتوں کی دلچسپی بھی بڑھ سکتی ہے۔ امریکہ، روس، اور دیگر ممالک نے مشرق وسطیٰ میں اپنی فوجی موجودگی کو مضبوط کر رکھا ہے۔ اگر یہ صورتحال مزید بگڑتی ہے تو ان ممالک کے درمیان کشیدگی بھی بڑھ سکتی ہے، جس سے عالمی جنگ کا خطرہ منڈلا سکتا ہے۔

مارکیٹ کی صورتحال. 

Crude Oil کے سرمایہ کار موجودہ صورتحال پر گہری نظر رکھتے ہوئے محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں. جبکہ Yemen کے Houthi Rebels کی طرف سے اسرائیل پر حملوں میں شدت سے ایک مرتبہ پھر  Red Sea Seizure کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے. 

آج  WTI Crude Oil محدود رینج میں ٹریڈ جاری رکھتے ہوئے ہے . اسوقت یہ 70 ڈالرز کے قریب موجود ہے.

WTI Crude Oil 2nd October 2024
WTI Crude Oil 2nd October 2024

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button