GBPUSD کی قدر میں مندی ، توقعات سے منفی UK Retail Sales Report ریلیز کر دی گئی.
British Pound lost ground due to Uncertainty on Rates Cut Policy
UK Retail Sales Report کے توقعات سے منفی اعداد و شمار سامنے آنے پر European Sessions کے دوران British Pound کی طلب میں کمی دیکھی گئی جس کے بعد GBPUSD نفسیاتی سطح 1.2600 سے نیچے آ گیا ہے.
معاشی ماہرین کے مطابق Bank of England کی آئندہ میٹنگ میں Rates Cut Policy شروع کئے جانے پر غیر یقین صورتحال پیدا ہوئی. یہی وہ محرک ہے جو سرمایہ کاروں کو محتاط انداز اختیار کرنے پر مجبور کر رہا ہے .
UK Retail Sales Report کی تفصیلات.
Office for National Statistics کے مطابق اکتوبر 2024 کے دوران Retail Sales Industry کے حجم میں 0.7 فیصد کمی واقع ہوئی . جبکہ 0.5 فیصد اضافے کی پیشگوئی تھی .
ڈیٹا کا تقابلہ گزشتہ ماہ کے ساتھ کریں. تو ستمبر کے دوران اشیائے ضروریہ کی فروخت میں 1.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا. . اس طرح تین ماہ بعد انتہائی مایوس کن ڈیٹا ہے . جس سے صارفین کی Buying Power میں بھی کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے.
کیا برطانوی معیشت Recession کے خلاف جدوجہد کر رہی ہے . ؟
Ukraine پر روسی حملے کے بعد سے دنیا کی یہ طاقتور ترین اقتصادی طاقت معاشی بحالی کی جدوجہد کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے . گزشتہ دو سالوں کے دوران چار وزرائے اعظم کوئی ٹھوس پلان نہ دینے کے سبب تبدیل ہوئے ،
سابق وزیر اعظم رشی سوناک نے کئی مرتبہ ملک میں Recession کا اعتراف کیا. اور معاشی بحالی میں ناکامی پر British General Elections کا اعلان کیا تھا . جبکہ انکی پیشرو لیز ٹرس محض 45 روز حکومت کر پائی تھیں . اگرچہ حالیہ عرصے میں نئی حکومت تشکیل پانے کے بعد Consumer Price Index میں کمی آئی. تاہم اسوقت بھی ملک میں بدترین Energy Crisis جاری ہے ، جن کی قیمتیں World War 2 کے بعد بلند ترین سطح پر آ گئی ہیں .
کیا حالیہ Financial Reports سے British Economy پر Technical Recession کے اثرات ظاہر ہو رہے ہیں؟
Technical Recession ایسی صورتحال کو کہا جاتا ہے. جب مسلسل دو کوارٹرز کے دوران کسی ملک کی Gross Domestic Product بڑھنے کی بجائے کم ہو جائے ، اس اعتباز سے یہ. مسلسل تین کوارٹرز کے دوران UK GDP سکڑتا ہوا اور منفی شرح نمو ظاہر ہو رہا ہے . گزشتہ ماہ Bank of England نے خبردار کیا تھا کہ Europe کی یہ سب سے بڑی معیشت Technical Recession کی شکار ہو کر ڈوب رہی ہے .
تکنیکی تجزیہ
GBP/USD کے ٹیکنیکی چارٹ میں 14 روزہ RSI کی قدر 50 کے قریب آ گئی. جو کہ مارکیٹ میں کئی روز سے جاری Bearish Momentum میں اضافہ ظاہر کر رہی ہے. یہاں پر Technical Correction وسعت اختیار کرنے کے امکانات نظر آ رہے ہیں. جو اسے 1.2500 سے نیچے لا سکتی ہے.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔