GBPUSD میں مندی ، توقعات کے مطابق UK CPI Report ریلیز کر دی گئی.

Financial Data raised uncertainty on Rates Cut Policy, squeezed demand for British Pound

UK CPI Report  ریلیز کر دی گئی ہے، جس کے اعداد و شمار سامنے آنے پر GBPUSD میں 1.2650 کے قریب  مندی دیکھی جا رہی ہے. ملک میں Headline Inflation تین ماہ  کے بعد Bank of England کے مقرر کردہ ہدف 2 فیصدسے اوپر آنے کے بعد Rates Cut Policy کے معاملے پر بے یقینی میں اضافہ اور اس کے نتیجے میں British Pound کی طلب میں کمی آئی  ہے.

 UK CPI Report کی تفصیلات.

Office For National Statistics کے  جاری کردہ ڈیٹا میں Headline Inflation کی سطح 2.6 فیصد رہی . جبکہ معاشی ماہرین 2.6 فیصد کی ہی پیشگوئی کر رہے تھے۔ اعداد و شمار کا تقابلہ اکتوبر 2024  کے ساتھ کریں تو سابقہ ریڈنگ 1.7 فیصد تھی.

UK CPI Statement released on 18th December 2024
UK CPI Statement released on 18th December 2024

اگر Core Inflation پر نظر ڈالیں تو اسکی ریڈنگ 3.5 فیصد آئی ہے۔  . سابقہ رپورٹ میں یہ سطح 3.6 فیصد تھی۔ ماہانہ بنیادوں پر Inflation میں 0.6 فیصد اضافہ ہوا ہے. رپورٹ ریلیز ہونے سے GBPUSD سپورٹ حاصل کرنے میں ناکام رہا ، جبکہ Stocks کی طلب میں اضافہ ہوا.

UK CPI Analysis till November 2024
UK CPI Analysis till November 2024

British Economy کی صورتحال.

اگر CPI Report میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا ذکر کیا جاتا ہے، تو یہ GBP کے لئے منفی خبر  ہے۔ جب مارکیٹ یہ محسوس کرے گی کہ Headline Inflation میں غیر یقینی صورتحال ہے. تو سرمایہ کار برطانوی معیشت میں اعتماد کرنے سے گریز کریں گے.

British Inflation Report  بینک آف انگلنڈ  کی Monetary Policy پر بھی اثر انداز ہو سکتی ہے۔ اگر مہنگائی کی شرح میں کمی کی بنیاد پر Interest Rate کی شرح کو کم رکھتا ہے، تو یہ پاؤنڈ کے لئے ایک منفی علامت ہو گی۔ تاہم، اگر مہنگائی کی شرح غیر متوقع طور پر بڑھتی ہے، تو بینک کو سود کی شرحیں بڑھانے پر مجبور کیا جا سکتا ہے، جس سے پاؤنڈ کی قیمت میںاضافہ ہو سکتا ہے

British Economy کو گزشتہ ایک برس میں کئی چیلنجز کا سامنا ہے. اس کی بنیاد خدمات، صنعت، اور زراعت پر ہے۔ حالیہ برسوں میں، برطانیہ نے کئی مشکلات کا سامنا کیا ہے، جن میں Brexit کے اثرات، وبائی مرض کی مشکلات، اور عالمی معاشی بحران شامل ہیں۔ ان تمام عوامل نے معاشی شرح نمو پر اثر ڈالا ہے

.

GBPUSD کا تکنیکی جائزہ .

ڈیٹا پبلش ہونے کے بعد Pound to USD میں مندی  ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ European Sessions  کے دوران یہ 1.2650 کی  سطح کے قریب ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا جا رہا ہے . 

GBPUSD as on 18th December 2024 during European Sessions
GBPUSD as on 18th December 2024 during European Sessions

GBP/USD کے ٹیکنیکی چارٹ میں 14 روزہ RSI کی قدر 70 کے قریب آ گئی ہے. جو کہ مارکیٹ میں تیز Bearish Momentum کی موجودگی ظاہر کر رہی ہے.  یہاں پر Technical Correction وسعت اختیار کرنے کے امکانات نظر آ رہے ہیں. British Pound کی موجودہ قیمت 20 روزہ Moving Average سے نیچے ٹریڈ کر رہی ہے. اسی وجہ سے Bearish Bias  غالب ہے.

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button