18 اگست 2022 ء کے اقتصادی کیلینڈر کے مطابق متوقع بین الاقوامی معاشی منظرنامہ

آج 18 اگست 2022 ء ہے۔ آج 1-30 بجے عالمی معیاری وقت کے مطابق آسٹریلین ایمپلائمنٹ ڈیٹا جاری کیا جائے گا۔ دن 11-30 بجے ترکی کے فارن ریزروز کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔ 12-30 بجے عالمی معیاری وقت کے مطابق  دوپہر کو کینیڈا کے صنعتی شعبے کے خام مال کی رپورٹ جاری ہو گی۔ 12-30 بجے ہی امریکی شہریوں کے بیروزگاری کے دعووں کا ڈیٹا جاری کیا جائے گا۔ 3-30 بجے دوپہر کو امریکی ڈالر سرمایہ کاری سرٹیفیکیٹس بذریعہ آن لائن بولیوں کے فروخت کے لئے پیش کئے جائیں گے۔ 4-00 عالمی معیاری وقت کے مطابق کینیڈا کے تین سالہ مدت کے سرمایہ کاری سرٹیفیکیٹس بذریعہ آن لائن نیلامی فروخت کے لئے مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو پیش کئے جائیں گے۔ 65 فیصد بانڈز عالمی سرمایہ کاروں اور 25 فیصد مقامی سرمایہ کار اس نیلامی سے فائدہ اٹھا سکیں گے جبکہ 10 فیصد کوٹہ بروکریج کمپنیز کے کئے مختص کیا گیا ہے۔ عالمی وقت کے مطابق شام 5 بجے امریکی 30 سالہ مدت کے سرٹیفیکیٹس اور بانڈز بذریعہ نیلامی عالمی، مقامی اور بروکرز کو پیش کئے جائیں گے۔ جبکہ رات 11-30 بجے بینک آف جاپان جولائی کی افراط زر رپورٹ کا اجراء کرے گا اسکے علاوہ گزشتہ مالی سال کی انفلیشن رپورٹ اور اگلے کوارٹر کی تخمینہ رپورٹ بھی رہلیز کی جائیں گی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button