بٹ کوائن سے ایولانچ تک کرپٹو مارکیٹ میں شدید گراوٹ

بٹ کوائن سے ایولانچ تک کرپٹو مارکیٹ (Crypto Market) آج ایک بار پھر اتار چڑھاؤ کی شکار ہو گئی ہے۔ کرپٹو ٹوکن (Crypto Token) ایف۔ٹی۔ٹی (FTT) گزشتہ رات امریکی سیشنز (American Sessions) سے ہی گراوٹ کا شکار ہے۔ کرپٹو کے رواں سال مئی میں عدم استحکام کے شکار ہونے کے بعد سے کرپٹو مارکیٹ ابھی تک پوری طرح نہیں سنبھل سکی۔ تاہم ٹیرا کے لیونا کوائن (Terra’s Luna) کے دوبارہ 250 فیصد اضافے کے بعد اکتوبر کے اوائل سے بحران کی شکار کرپٹو مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی سرگرمیاں معمول پر آ رہی تھیں۔

گذشتہ دو روز کے دوران صارفین کے پسندیدہ کرپٹو ٹوکن FTT کی قدر میں 10 فیصد سے زائد کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد یہ 20 ڈالرز کی سطح سے نیچے آ گیا ہے۔ جس کی بنیادی وجہ وال اسٹریٹ میں کرپٹو ٹوکنز کی فروخت کےبعد ٹیکنالوجی کے اسٹاکس بالخصوص ٹیسلا ( Tesla) اور ٹوئٹر (Twitter) میں 54 بلیئن ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری ہے جس کے بعد FTT کی قدر میں شدید گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے جس سے کرپٹو مارکیٹ میں ایک نئے بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بٹ کوائن (BTC) کی قدر میں 11 سو ڈالرز سے زائد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ جس کے بعد دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی 20 ہزار کی اہم ترین نفسیاتی سپورٹ کو توڑ کر 19705 ڈالرز فی کوائن پر آ گئی ہے۔ جبکہ ایتھیریم (ETH ) بھی نمایاں گراوٹ کے بعد 1500 ڈالرز کی سپورٹ سے سے نیچے 1482 ڈالرز فی کوائن پر ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ یہ بھی آج منفی مومینٹم کا شکار ہے۔

آج بائنانس کوائن (BNB) بھی 10 ڈالرز کی کمی کے ساتھ 326 ڈالرز فی کوائن پر فروخت ہو رہا ہے۔ لائٹ کوائن (LTC) کی قدر میں بھی 5 فیصد سے زائد کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد LTC بھی 64 ڈالرز فی کوائن کی سطح پر گراوٹ کا شکار ہے۔آج ایولانچ (Avalanche ) 7 فیصد سے زائد کی کمی کے بعد 16 ڈالرز فی کوائن پر منفی رجحان کے ساتھ ٹریڈ ہو رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button