یورو اور برطانوی پاؤنڈ مستحکم۔ فرانک گراوٹ کا شکار

آج European FX Sessions کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/USD) اپنی 1.3000 پر مستحکم نظر آ رہا ہے۔ اور 0.04 فیصد کی تیزی کے ساتھ 1.0360 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ لیکن برطانوی پاؤنڈ کے مقابلے میں یورو (EUR/GBP) خاصے دباؤ میں نظر آ رہا ہے۔ آج جاری ہونیوالی مثبت برطانوی ریٹیل سیلز رپورٹ کے بعد برطانوی کرنسی بتدریج Bullish موڈ اختیار کر رہی ہے۔ جبکہ آج یورپی مرکزی بینک (ECB) کی سربراہ کرسٹین لیگارڈ کی تقریر میں یورپی معیشت اور شرح سود (Interest rate) کے حوالے سے اہم اشارے متوقع ہیں۔ جس کے انتظار میں یورو مسلسل سست روی کا شکار ہے۔ آسٹریلوی ڈالر کے مقابلے میں بھی یورو (EUR/AUD) گراوٹ کا شکار ہے اور 0.419 فیصد کمی کے ساتھ 1.5440 پر آ گیا ہے۔ اسی طرح نیوزی لینڈ ڈالر کے مقابلے میں بھی یورو (EUR/NZD) 0.704 فیصد منفی سمت میں ٹریڈ کرتا ہوا 1.6780 پر موجود ہے۔

سوئس فرانک کے مقابلے میں یورو (EUR/CHF) 0.160 فیصد مستحکم ہو کر 0.9880 پر ٹریڈ کو رہا ہے۔ جبکہ سوئس فرانک کے خلاف امریکی ڈالر (EUR/CHF) 0.180 فیصد تیزی کے ساتھ 0.9880 پر مثبت موڈ میں آگے بڑھ رہا ہے۔ آخر میں ذکر کریں گے امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ (GBP/USD) کا جو کہ 1.920 کی سطح پر مستحکم ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button