Policy Makers کے بیانات مستقبل کی BOE Monetary Policy کے بارے میں کیا اشارے دے رہے ہیں؟
British Labour market data today show Pay Growth are still at high levels
Bank of England کے چیف اقتصادیات دان ہیو پل نے آج اپنی تقریر کے دوران Inflation اور Interest Rate Outlook پر تفصیل سے بات کی۔ ان کے بیانات سے BOE Monetary Policy کی سمت اور اقتصادی حالات کے بارے میں اہم اشارے ملتے ہیں۔
ان کی تقریر کا مقصد نہ صرف موجودہ Economic Conditions کو واضح کرنا بلکہ یہ بھی ظاہر کرنا تھا. کہ BOE کی پالیسی کس طرح Inflation کو کنٹرول کرنے اور Economic Stability کو برقرار رکھنے کی کوشش کر رہی ہے۔
پالیسی ساز رکن نے اپنی تقریر میں کیا کہا؟
سینئر پالیسی ساز رکن اور ماہر معاشیات نے کہا کہ UK میں Domestic Inflation Pressure پر ابھی کام باقی ہے۔ اس بیان سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ اگرچہ Inflation کے بعض عوامل میں کمی آئی ہے. لیکن اس کی بنیادی وجوہات پر مکمل قابو نہیں پایا جا سکا ۔
Domestic Inflation Pressure سے مراد وہ داخلی عوامل ہیں جو Inflation کا سبب بنتے ہیں. جیسے کہ Wages Growth (مزدوروں کی تنخواہوں میں اضافہ)، Cost of Living اور Supply Chain Disruptions ان تمام عوامل کا اثر اس وقت تک برقرار رہتا ہے جب تک ان کی بنیادی وجوہات پر مکمل قابو نہیں پایا جاتا۔
انہوں نے کہا کہ اگر ان بنیادی وجوہات کو حل نہ کیا گیا. تو یہ مزید مہنگائی پیدا کر سکتے ہیں، جس کا اثر نہ صرف Monetary Policy بلکہ معیشت کی مجموعی سمت پر بھی پڑے گا۔ Huw Pill کا یہ بیان ظاہر کرتا ہے کہ BOE کو ابھی بھی معاشی استحکام کے حصول میں کچھ مشکلات کا سامنا ہے. اور اس لئے پالیسی کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔
Pay Growth Rate کی بحالی.
Labour Market کے حالیہ ڈیٹا کے مطابق، Pay Growth یعنی Wages Growth اب بھی بلند سطح پر ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ کارکنوں کی اجرتوں میں اضافہ ہو رہا ہے. جو ایک طرف تو معاشی ترقی کی نشاندہی کرتا ہے. مگر دوسری طرف یہ Inflation پر دباؤ ڈالنے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔
جب اجرتوں میں اضافہ ہوتا ہے. تو اس کا اثر Cost of Production یعنی پیداواری لاگت پر بھی پڑتا ہے. جس کے نتیجے میں کاروبار اپنی قیمتوں میں اضافہ کر سکتے ہیں. تاکہ بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت کو پورا کیا جا سکے۔
یہ ایک خود کار عمل بن سکتا ہے جسے Wage-Price Spiral کہتے ہیں. جہاں اجرتوں میں اضافے کے سبب قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے. اور پھر قیمتوں میں اضافے کے سبب اجرت بھی معمول سے زیادہ بڑھتی ہے۔ اس سے Inflation کو مزید تقویت ملتی ہے اور اس کو کنٹرول کرنا Central Bank کے لیے چیلنج بن جاتا ہے۔
Policy Rates میں بتدریج کمی.
ہیو پل نے کہا کہ Interest Rate Cuts کا عمل ایک تدریجی عمل ہو گا. یعنی BOE نے Interest Rates میں کمی کرنے کا اشارہ دیا ہے. مگر یہ عمل فوری طور پر نہیں ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ قدم محتاط انداز میں اٹھایا جائے گا. تاکہ معیشت پر اس کے اثرات مناسب طریقے سے مرتب ہوں۔ Interest Rate Cuts عام طور پر معیشت کو تقویت دینے کے لیے کیے جاتے ہیں. کیونکہ جب Interest Rates کم ہوتے ہیں، تو قرضے سستے ہو جاتے ہیں، جس سے کاروبار اور صارفین کی خریداری کی قوت بڑھتی ہے. اور معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوتا ہے.
تاہم، Pill نے یہ بھی واضح کیا کہ BOE کا مقصد فوری طور پر Interest Rates میں بڑی کمی نہیں کرنا ہے. بلکہ یہ عمل بہت مناسب انداز میں ہو گا. تاکہ اگر Inflation یا دیگر اقتصادی مسائل پیدا ہوں. تو انہیں بہتر طریقے سے کنٹرول کیا جا سکے۔
عالمی معیشت میں Inflationary Shocks
Bank of England کے سینئر پالیسی ساز رکننے عالمی اقتصادی حالات میں ممکنہ طور پر Inflationary Shocks کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایسے شاکس UK کی معیشت کو کم Inflation کے راستے سے ہٹا سکتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر دنیا کی بڑی معیشتوں میں کسی قسم کی اقتصادی مشکلات آئیں. جیسے کہ Financial Markets میں عدم استحکام، توانائی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، یا بین الاقوامی تجارتی تعلقات میں خلل پڑے. تو اس کا اثر UK پر بھی پڑ سکتا ہے۔
یہ عالمی عوامل BOE Monetary Policy پر اثر انداز ہو سکتے ہیں. کیونکہ عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی قیمتیں UK میں بھی Recession کا سبب بن سکتی ہیں۔ BOE کو ان عالمی اثرات کے جائزے کو بھی اپنی پالیسی میں شامل کرنا پڑتا ہے. تاکہ Inflation کی سمت کو صحیح طریقے سے کنٹرول کیا جا سکے۔
معاشی شرح نمو.
UK میں Quarterly Economic Growth کی سطح 0.3% ہے، جو کہ Trend Growth Rate کے قریب ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ UK کی معیشت بہت تیز رفتاری سے نہیں بڑھ رہی. بلکہ ترقی کی شرح معمول کے قریب ہے۔ Economic Growth کا یہ سست عمل اس بات کی نشاندہی کرتا ہے. کہ Monetary Policy کا اثر Inflation پر تو ہو رہا ہے. مگر معیشت کی رفتار پر وہ تیزی نہیں آئی. جس کی توقع کی جا رہی تھی۔
یہ بھی ممکن ہے کہ Interest Rate Cuts اور دیگر Monetary Policy اقدامات نے معیشت کی ترقی کو تیز کرنے میں مدد کی ہو. مگر ابھی بھی معاشی استحکام حاصل کرنے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہو سکتی ہے۔
Fiscal Policy کا مجموعی منظرنامہ ایک طرح کی Consolidation کی طرف اشارہ کرتا ہے. یعنی حکومت نے بجٹ کے ذریعے Short-Term Boost فراہم کیا ہے. مگر طویل مدت میں Economic Stability حاصل کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ Consolidation کا مطلب یہ ہے. کہ حکومت نے اپنے مالی خسارے کو کم کرنے اور معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے اپنی اخراجات کی پالیسی میں توازن پیدا کیا ہے۔ یہ پالیسی صرف مالی استحکام کی طرف قدم نہیں بڑھاتی. بلکہ اس کے ذریعے Debt Reduction اور مستقبل کی معاشی مشکلات سے بچاؤ بھی ممکن ہوتا ہے۔
مارکیٹ کی توقعات.
Pill نے یہ بھی کہا کہ یہ کوئی حیرانی کی بات نہیں کہ Markets Higher Neutral Rates کے امکان پر غور کر رہے ہیں۔ Market Expectations کا یہ اظہار اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے. کہ سرمایہ کار اور تجزیہ کار یہ سمجھتے ہیں کہ مستقبل میں Interest Rates میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے. خاص طور پر اگر Inflation پر قابو پانے کے لیے سخت اقدامات کی ضرورت پیش آتی ہے۔
انہوں مفصل انداز میں بتایا کہ UK میں Neutral Rates کو ابھی تک مکمل طور پر ایڈجسٹ نہیں کیا گیا ۔ Neutral Rates وہ شرح ہوتی ہے جس پر Inflation نہ بڑھے اور نہ ہی کم ہو. یعنی یہ معیشت کے لیے ایک متوازن شرح ہوتی ہے۔ Pill کا کہنا تھا کہ Higher Neutral Rates کو ممکنہ طور پر مدنظر رکھا جا رہا ہے. مگر یہ ان کا Base Case نہیں ہے۔ ان کے مطابق Neutral Rates کا تعین کرنے کے لیے مزید اقتصادی حالات کا جائزہ لینا ضروری ہو گا۔
Pill کے مطابق، BOE کا مقصد Interest Rate میں کمی کا عمل تیز نہیں ہو گا۔ ان کے خیال میں یہ ایک Gradual Process ہو گا تاکہ معیشت پر اثر کم سے کم ہو اور مارکیٹ میں غیر متوقع شاکس نہ آئیں۔ اس کا مقصد معیشت کی استحکام کو بڑھانا اور Inflation پر قابو پانے کے لیے ایک مستحکم راستہ اختیار کرنا ہے۔
Inflation کنٹرول کرنے پر فوکس.
Huw Pill کی باتوں سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ BOE کی Monetary Policy ابھی تک Inflation کو کنٹرول کرنے کے عمل میں مصروف ہے. مگر اس کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت محسوس ہو رہی ہے۔ Interest Rate Cuts کا عمل مکمل طور پر تیز نہیں کیا جائے گا. بلکہ یہ ایک تدریجی طریقے سے کیا جائے گا. تاکہ معیشت پر زیادہ اثر نہ پڑے۔ ان کے مطابق، Labour Market میں Pay Growth کی بلند سطح اور Domestic Inflation Pressure کی موجودگی سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ابھی کام مکمل نہیں ہوا. اور Inflation کے مکمل قابو پانے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔
BOE کی Monetary Policy کے حوالے سے Huw Pill کے بیانات سے واضح ہوتا ہے کہ BOE ابھی بھی Inflation کو کنٹرول کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ ان کے مطابق Interest Rate Cuts کا عمل تدریجی طور پر جاری رہے گا. اور Economic Growth کے موجودہ رجحانات کے مطابق Neutral Rates کے بارے میں بھی غور کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ، عالمی اقتصادی حالات میں کسی بھی نوعیت کے جھٹکے کی صورت میں BOE کی پالیسی میں تبدیلی آ سکتی ہے۔
Policy Makers کے بیانات سے یہ واضح ہوتا ہے. کہ BOE کی Monetary Policy معاشی استحکام کے لیے ضروری اقدامات کر رہی ہے. لیکن یہ اقدامات محتاط اور تدریجی طریقے سے کیے جا رہے ہیں. تاکہ معیشت پر منفی اثرات نہ ہوں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔