GBPUSD میں ١.2500 سے اوپر تیزی ، BOE Monetary Policy بغیر تبدیلی کے برقرار.
Governor Bailey Said that it's not right time to Cut Rates, demand for Pound raised
GBPUSD نفسیاتی سطح ١.2500 عبور کر گیا. BOE Monetary Policy بغیر تبدیلی کے برقرار رکھے جانے کا پریس ریلیز سامنے آنے کے بعد British Pound کی طلب میں اضافہ ہوا ہے . واضح رہے کہ مسلسل چوتھے ماہ Central Bank نے Interest Rate کو 5.25 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا .
دریں اثنا گورنر اینڈریو بیلے نے کہا ہے کہ اگر Consumer Price Index میں کمی نہ آئی تو مستقبل قریب میں سخت Policy Rates کا آپشن اختیار کیا جا سکتا ہے .
BOE Monetary Policy کی تفصیلات
Bank of England کی طرف سے جاری کئے جانیوالے پریس ریلیز کے مطابق Monetary Policy Committee کا دو روزہ اجلاس London میں منعقد کیا گیا۔ پالیسی ساز اراکین نے حالیہ معاشی رپورٹس میں Headline Inflation کی کم ہوتی ہوئی سطح بالخصوص تازہ ترین UK CPI Report پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دوران اجلاس نوٹ کیا گیا کہ معاشی ترقی کے طویل المدتی اہداف حاصل کرنے کے لئے Policy Rates کو بلند سطح پر برقرار رکھا جائے۔ تا کہ British Labour Market پر دباؤ میں کمی لائی جا سکے۔
ممبران کمیٹی نے اس پوائنٹ پر اتفاق کیا کہ ٹرمینل ریٹس کو 5.25 فیصد پر برقرار رکھا جائے اور مستقبل میں Inflation کی صورتحال کا جائزہ لے کر حالات کے مطابق فیصلہ کیا جائے۔ میٹنگ میںHeadline Inflation کو 2 فیصد تک محدود کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔ کمیٹی ارکان نے معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے بینکوں کی Liquidity کو مستحکم رکھنے پر بھی زور دیا۔
کیا BOE مستقبل قریب میں Cash Rates کم کر سکتا ہے؟
آج کے فیصلے میں گورنر اینڈریو بیلے کا لب و لہجہ خاصہ سخت دکھائی دیا ، انہوں نے Inflation کنٹرول کرنے کے لئے تمام Monetary Tools استمعال کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا . بیلے نے کہا کہ ریٹس میں کمی کا کوئی بھی پروگرام Headline Inflation کی سطح 2 فیصد تک لائے بغیر شروع نہیں کیا جائے گا . بلکہ اگر ضرورت پڑی تو Terminal Rates میں مزید اضافہ کیا جائیگا.
برطانیہ میں Inflation ابھی بھی 4 فیصد سے اوپر ہے۔ جو کہ G-20 ممالک میں سب سے زیادہ ہے۔ اس لئے Central Bank کے ایسے کسی بھی فیصلے کے امکانات نظر نہیں آ رہے ۔ بعض ماہرین آج کے فیصلے کو Reserve Bank of Australia کا چربہ قرار دے ریے ہیں۔ ان کے مطابق Australia اور England کے معاشی حالات بالکل مختلف ہیں۔ یورپی ملک Recession کی بدترین لہر کا سامنا کر رہا ہے۔ اس لئے مستقبل قریب میں Interest Rates کم کئے جانے کا کوئی بھی فیصلہ حیران کن ہو گا.
GBPUSD کا ردعمل.
فیصلہ سامنے آنے پر Pound to Dollar میں زبردست تیزی ریکارڈ کی جا رہی ہے ۔ جو کہ 1.2500 کی نفسیاتی سطح سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ آج British Pound کے مستحکم رہنے کی بڑی وجہ اینڈریو بیلے کا یہ بیان ہے کہ Interest Rates میں کسی تبدیلی کا جلد کوئی امکان نہیں ہے .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔