کیا US Nonfarm Payroll Report کے بعد Financial Markets واضح سمت اختیار کر سکیں گی؟
US Dollar remained under selling pressure after continuously released Positive Data
US Nonfarm Payroll Report آج جاری کی جائے گی۔ Financial Markets میں یہ رپورٹ سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے جسے Bureau of Labor Statistics پبلش کرتا ہے.اسکے گہرے اثرات Fed Monetary Policy اور Financial Markets دونوں پر ہی مرتب ہوتےہیں. رواں ہفتے ریلیز ہونے والی US Labor Reports کے توقعات سے مثبت اعداد و شمار سامنے آنے کے بعد آج جاری ہونے والا ڈیٹا انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے. جس کے بعد US Monetary Policy کی آئندہ سمت کا بھی تعین کیا جا سکے گا.
US Nonfarm Payroll Report کی اہمیت
نومبر میں FOMC Meeting اور Rate Cut Policy پر پورے شدومد سے بحث جاری ہے . جس سے پہلے یہ آخری Non-Farm Payroll Report ہو گی۔ اس طرح اکتوبر 2024ء کا یہ ڈیٹا نہ صرف Inflation کے Labor Market پر مرتب ہونیوالے اثرات ظاہر کرے گا۔ بلکہ پالیسی ساز اراکین کو بھی اپنے نتائج سے الجھن میں ڈال سکتا ہے.
Federal Reserve اور European Central Bank کی مستقبل میں Monetary Policies بارے کسی حد تک بےیقینی کی وجہ سے دباؤ کا شکار US Dollar اس سے سپورٹ حاصل ہونے کی توقع کر رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سے Financial Markets کے سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے ہوئے اس اہم ترین ڈیٹا کے پبلش ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔ تا کہ Fed کے مستقبل میں لائحہ عمل کے بارے میں سگنلز مل سکیں.
اپنے قارئین کو بتاتے چلیں، کہ اس رپورٹ کے اعداد و شمار سے، US Labor Markets میں ملازمین کی کل تعداد کا تعین کیاجاتا ہے۔ لیکن ان میں سرکاری عہدہ رکھنے والے،، فارمز کے ورکرز، اور گھریلو ملازمین شامل نہیں ہوتے کیونکہ ان کا ڈیٹا الگ سے مرتب کیا جاتا ہے۔
US Nonfarm Payroll Data میں مختلف سیکٹرز میں نوکریوں کی تخلیق کا تجزیہ کیا جاتا ہے. بشمول زراعت، حکومت، اور کچھ دیگر شعبے۔ یہ رپورٹ US Economy کی صحت کی عکاسی کرتی ہے۔ اگر نئے نوکریوں کی تعداد میں اضافہ ہو، تو یہ معیشت کی مضبوطی کا اشارہ ہے، اور اس کے برعکس، اگر یہ تعداد کم ہو تو یہ اقتصادی کمزوری کی نشانی ہو سکتی ہے۔
Federal Reserve یا Fed جو کہ امریکہ کا مرکزی بینک ہے. اپنی پالیسیوں میں معیشت کی حالت کو مدنظر رکھتا ہے۔ اگر US Nonfarm Payroll Data مثبت ہو اور معیشت مضبوط نظر آتی ہے، تو فیڈرل ریزرو عموماً شرح سود میں کمی کرنے سے گریز کرتا ہے۔ اس کے برعکس، اگر رپورٹ میں مایوس کن اعداد و شمار شامل ہوں، تو یہ ممکنہ طور پر شرح سود میں کمی کی جانب اشارہ کرتی ہے تاکہ معیشت کو مزید فروغ دیا جا سکے
معاشی ماہرین آج کی رپورٹ کے بارے میں کیا پیشگوئیاں کر رہے ہیں ؟
آج کی NFP بارے میں پیشگوئی کی جا رہی ہے.کہ اکتوبر 2024ء کے دوران US Labor Market میں دو لاکھ نئی ملازمتوں کا اضافہ ہوا۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں، کہ ستمبر میں 2 لاکھ 50 ہزار کانٹریکٹس ریکارڈ کئے گئے تھے۔ اس طرح گزشتہ رپورٹ کی نسبت قدرے کم ملازمتوں کے اجرا کی توقع ہے.
معاشی ماہرین تیسرے کوارٹر کی اختتامی رپورٹس کو Inflationary Shocks سے تشبیہہ دے رہے ہیں۔ رواں سال کے آغاز پر لیبر مارکیٹ پر دباؤ برقرار رہا. جس کی بنیادی وجوہات Middle East War میں امریکی موقف. اور Rate Hike Program بند ہونے کے بعد Interest Rates میں کمی پر بحث. اور Inflation کی غیر یقینی صورتحال ہیں.
Financial Markets پر US Nonfarm Payroll کے ممکنہ اثرات۔
مثبت امریکی NFP رپورٹ کے نتیجے میں US Dollar کی طلب میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔ جبکہ Gold سمیت دیگر Commodities اسٹاکس اور Crypto Currencies کی قدر میں اضافہ ہو سکتا ہے. کیونکہ Policy مرتب کرتے وقت Fed جن معاشی رپورٹسپر انحصار کرتا ہے ان میں یہ سرفہرست ہے۔
Fed اور جیروم پاول FOMC کی نومبر میٹنگ میں نرم Monetary Policy اختیار کر سکتے ہیں. جس کا اشارہ وہ گزشتہ ہفتے اپنی تقریر میں دے چکے ہیں۔ تاہم انہوں نے ضرورت پڑنے پر Interest Rates برقرار رکھنے کا بھی عندیہ دیا تھا .
اس طرح متضاد بیانات سے بھی غیر یقینی صورتحال نے جنم لیا. .بتاتے چلیں کہ مثبت Labor Data سے Markets کا Risk Factor نیچے آ جاتا ہے. اور USD کی طلب میں کمی جبکہ Gold اور Stocks کی طلب میں روائتی طور پر اضافہ ہوتا ہے۔
بھرپور اثرات کب ظاہر ہوتے ہیں.؟
رپورٹ کے اجراء سے تیزی کا مومینٹم اگلے چند گھنٹوں تک قائم رہ سکتا ہے۔ تاہم 4 گھنٹوں کے بعد Bullish Momentum نارمل ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ بالخصوص Gold اور Platinum کے معاملے میں ایسا ہی ہوتا ہے۔ جبکہ USD کئی دن کیلئے دفاعی انداز اختیار کر لیتا ہے اور عالمی مارکیٹس ایک واضح سمت اختیار کر جاتی ہیں.
منفی NFP کے اعداد و شمار کی صورت میں USD کی قدر و طلب میں زبردست اضافہ ہوتا ہے. Euro, British Pound اور Australian Dollar سمیت دیگر طاقتور عالمی Currencies میں گراوٹ ہوتی ہے۔ اسی طرح Gold اور Stocks کی طلب Risk Factor میں اضافے کے باعث کم ہو جاتی ہے۔
اثرات رپورٹ کے اجراء کے پہلے آدھے گھنٹے میں اپنے پورے عروج پر ہوتے ہیں. اور 4 گھنٹوں کے بعد ردعمل کی شدت قدرے کم ہو جاتی ہے. لیکن اس صورت میں بھی تمام مارکیٹس اگلی کسی بھی معاشی رپورٹ کے آنے تک ایک واضح Direction اختیار کر لیتی ہیں۔ روائتی طور پر ایسا ہوتا ہے.
ماہرین اسی وجہ سے گذشتہ سال کی اختتامی رپورٹس کو Recession کا پہلو قرار دے رہے ہیں۔ آج رپورٹ کے اجراء سے قبل Markets محتاط انداز میں ٹریڈ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
رواں ہفتے جاری ہونیولی پرائیویٹ کمپنیوں کی ADP Employment رپورٹ اور Jolts Jobs Openings کے انتہائی مثبت اعداد و شمار کے بعد آج کی NFP میں بھی بڑا سرپرائز مل سکتا ہے۔ تاہم حتمی منظرنامہ عالمی معیاری وقت کے مطابق 12.30 بجے واضح ہو گا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔