گیز پروم کو نصف سال کے دوران ریکارڈ منافع۔

روسی سرکاری گیس سپلائی کارپوریشن گیز پروم نے سال 2022 ء کے پہلے نصف میں 41 بلیئن ڈالرز یعنی 2.5 ٹریلیئن روبل منافع حاصل کیا ہے جو کہ گیز پروم کی تاریخ کا ایک ریکارڈ اور بلند ترین منافع ہے۔ اگر اس کا تقابلہ گذشتہ نصف سال کے ساتھ کیا جائے تو 2021ء کے آخری چھ ماہ کا منافع 20 بلیئن ڈالرز تھا یعنی 2022 ء کے پہلے نصف کا ریونیو گزشتہ سال کی نسبت دو گنا ہو چکا ہے۔ تاریخ ساز منافع حاصل کرنے کے بعد روسی حکومت نے گیز پروم کے ملازمین کے لئے دو ماہ کی تنخواہ اور روسی اسٹاک مارکیٹ میں گیز پروم کے شیئر ہولڈرز کے لئے 51 ڈالرز کا فی شیئر ڈیویڈینڈ دینے کا اعلان کیا ہے ۔ روسی معاشی ٹیم اور مرکزی بینک کی سربراہ نویرا نبیولینا نے روسی سرکاری ٹیلی ویژن پر انٹرویو کے دوران اعلان کیا ہے کہ روس پر یورپ کی طرف سے جتنی بھی پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں ان سب کے باوجود روسی معیشت اس حد تک بہتر ہوئی ہے کہ وہ( ایلویرا بیبیولینا) 1.208 ٹریلین روبل بطور بونس اور شیئرز ڈیویڈینڈ دینے کا تاریخ ساز اعلان کرنے کے قابل ہوئی ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button