AUDUSD میں مندی ، توقعات سے مثبت Australian Trade Report ریلیز کر دی گئی.

Upbeat Data squeezed demand for Aussie Dollar in Asian Session

Australian Trade Balance Report ریلیز کئے جانے اور Surplus میں اضافے کے بعد AUDUSD میں مندی دیکھی جا رہی ہے. جو کہ ستمبر 2024 کے دوران 5.64 ارب ڈالرز پر آ گیا ہے . اس طرح RBA Monetary Policy ہولڈ کئے جانے کے امکانات میں کمی سے Asian Sessions میں Australian Dollar کی طلب کم ہوئی ہے.  

Australian Trade Balance Report کی تفصیلات

آج جاری کی جانیوالی Australian Trade Balance Report توقعات سے مثبت رہی۔Australian Bureau of Statistics کے جاری کردہ ڈیٹا میں  ستمبر 2024ء کے دوران Trade Surplus نمایاں اضافے کے ساتھ 5.64 ارب ڈالرز رہا۔ جبکہ معاشی ماہرین 5.50 ارب ڈالرز  کی پیشگوئی کر رہے تھے۔

سب سے مثبت پہلو Export Volume میں ہونے والا 0.7 فیصد اضافہ ہے ۔ جبکہ اسی عرصے کے دوران Imports میں سابقہ ریڈنگ کی نسبت 0.2  فیصد کمی ہوئی. جس سے Rates Cut Policy ہولڈ کئے جانے کے امکانات اور Aussie Dollar کی طلب میں کمی واقع ہوئی.

Australian Trade میں یہ  تبدیلی بنیادی طور پر اسکے سب سے بڑے ٹریڈ پارٹنر China کے ساتھ آرڈرز میں اضافے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ایشیائی ملک Australia سے سالانہ 739 ملیئن ڈالرز کا خام لوہا (Iron Ore) درآمد کرتا ہے۔ جبکہ غذائی اجناس کا درآمدی حجم 7 ملیئن ٹن ہے۔ آسٹریلیئن ڈالرز کی سب سے زیادہ طلب Chinese Markets سے ہی پیدا ہوتی ہے۔ اس لئے اس سے جڑی تمام خبریں Australian Trade Balance  پر اثر انداز ہوتی ہیں۔

Australian Dollar پر اثر انداز ہونیوالے دیگر عوامل.

ADP Employment Report کے بعد Australian Dollar میں مندی دیکھی جا رہی ہے . Federal Reserve کے سینئر پالیسی ساز اراکین کی جانب سے Interest Rate میں بتدریج کمی پر متضاد بیانات سامنے آنے پر US Dollar Index اور اس سے منسلک 10 سالہ مدت کی Bonds Yields میں تیزی واقع ہوئی.

اس سے قبل ADP Employment کے توقعات سے منفی اعداد و شمار بھی سرمایہ کاروں کو متحرک کرنے کا باعث بنے.

تفصیلات منظر عام پر آنے کے بعد US Dollar میں خرید داری کی ریلی ریکارڈ کی گئی. جبکہ اس کے مقابلے میں دیگر Currencies اور Commodities رسک فیکٹر بڑھنے سے اپنی حالیہ Gains کھوتا ہوا دکھائی دیا.

AUDUSD کا تکنیکی جائزہ.

گذشتہ  روز میں بدترین گراوٹ کے بعد AUDUSD آج بھی مندی کا تسلسل برقرار رکھے ہوئے ہے  . اس طرح یہ Bearish Chanel کے ابتدائی پواینٹ پر آ گیا ہے .  سب سے بڑی مزاحمت 0.6860 پر سامنے آ رہی ہے۔ تاہم یہ عبور ہونے پر اس کے لئے 0.6900 اور 0.7000 کی طرف دروازہ اوپن ہو جائے گا۔ ٹریڈنگ چارٹ پر  مجموعی منظرنامہ نیوٹرل ہے۔

AUDUSD 3RD October 2024
AUDUSD 3RD October 2024

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button