AUDUSD کی 0.6550 سے اوپر بحالی ، US PMI کے بعد USD کا دفاعی انداز.

Chinese Recovery Plan boosts demand for Aussie Dollar in Asian Markets

AUDUSD کی قدر میں بحالی دیکھی جا رہی ہے. گزشتہ روز ریلیز کئے جانے والے US PMI کے بعد USD دفاعی انداز اختیار کئے ہوئے ہے . جبکہ Chinese Recovery Plan کے بعد Asian Markets میں Aussie Dollar کی طلب میں اضافہ ہوا ہے .

US PMI Data کے بعد سرمایہ کاروں میں اعتماد کی لہر.

S&P Global کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ماہ Services Sector کا انڈیکس 51.3 فیصد رہا۔ جبکہ معاشی ماہرین 52.5 فیصد کی پیشگوئی کر رہے تھے۔

اگر Manufacturing PMI کا جائزہ لیں تو اس شعبے کی ریڈنگ 51.5 فیصد رہی ۔ جبکہ اس سے قبل 50.7 کی توقع تھی۔ اسی طرح Composite Sector کا  انڈیکس 51.4 فیصد آیا ہے۔ جبکہ مارکیٹ توقعات 52 فیصد کی تھیں۔

ملے جلے اعداد و شمار پر مشتمل رپورٹ سے US Economy پر Inflation کے گہرے اثرات کی نشاندہی ہو رہی ہے . جس سے Rates Cut Program مقررہ وقت سے پہلے شروع کئے جانے کے امکانات میں کمی آئی ہے . یہی وہ فیکٹر ہے جس سے Market Volume میں اضافہ ہوا اور Currencies میں خرید داری نظر آ رہی ہے .

Chinese Government کے مثبت اقدامات.

Chinese Government کی طرف سے جاری کردہ اس منصوبے کے تحت 278 بلین ڈالرز پر مشتمل فنڈ قائم کیا گیا ہے جو کہ Covid19 کی عالمی وبا کے بعد Listed Companies کے نقصانات کا ازالہ کرے گا اور براہ راست ٹریڈنگ میں سرمایہ Inject کر کے Stock Markets کو بحالی میں مدد دے گا .

Hong Kong Stock Market کی طرف سے جاری کردہ سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ Hangseng کو مرکزی حکومت کے ساتھ منسلک کر کے Shanghai اور Shenzhen مارکیٹس کو سپورٹ دی جائیگی . اس اعلان کا سرمایہ کاروں اور Corporate Sector کی طرف سے خیر مقدم کیا جا رہا ہے . جس کے بعد معاشی سرگرمیاں بھرپور انداز میں شروع ہونے کی توقع ہے.

چین آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کا سب سے بڑا ٹریڈنگ پارٹنر ہے۔ اسکے علاوہ دنیا کی دوسری بڑی معیشت بین الاقوامی ٹریڈ میں تصفیئے کیلئے ان ممالک کی کرنسیز استعمال کر رہی ہے۔ انکی طلب بھی چینی مارکیٹس سے ہی پیدا ہوتی ہے۔اس سے جڑی خبریں ان کے معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) پر اثر انداز ہوتی ہیں۔ بیجنگ انظامیہ کورونا کی عالمی وباء کے بعد عائد ہونیوالی سخت سماجی اور معاشی پابندیوں کو مرحلہ وار ہٹا رہی ہے۔ تاہم اس سلسلے میں کئی چیلنجز درپیش ہیں۔

تکنیکی تجزیہ.

چار گھنٹوں کے ٹریڈنگ چارٹ پر Australian Dollar نفسیاتی سطح 0.6550 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے . یہ اسکی اہم ترین Technical Support اور Bullish Chanel کا آغاز بھی ہے . یہ لیول اس لحاظ سے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ یہاں پر Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ اور 200 روزہ Moving Average  ہے.

AUDUSD کی 0.6550 سے اوپر بحالی ، US PMI کے بعد USD کا دفاعی انداز.
AUDUSD

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button