AUDUSD کی 0.6600 کے قریب محدود رینج ، Houthi باغیوں کا US Military Base پر حملہ

Three Troops were killed while 34 wounded in Drone Attack near Jordan Border

AUDUSD محدود رینج میں 0.6600 کے قریب ٹریڈ جاری رکھے ہوئے ہے . Middle East کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کر گئے ہیں. خیال رہے کہ ان حملوں کے بعد Red Sea کے راستے International Trade مکمل طور پر منقطع ہونے اور نئے International Financial Crisis کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے .

US Military Base پر Houthi باغیوں کا حملہ Markets کو کیسے متاثر کر سکتا ہے ؟

White House کی طرف سے جاری کی جانیوالی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ آج صبح ایرانی حمایت یافتہ Yemen کے Houthi Rebels کی جانب سے Israel Jorden Border کے قریب US Military Base پر Drone Attack کیا گیا . جس میں اب تک موصول ہونیوالی اطلاعات کے مطابق 3 امریکی اہلکار ہلاک اور 34 زخمی ہوئے ہیں . عالمی خبر رساں ادارے Reuters نے دعوی کیا ہے کہ امریکی اڈے پر بڑے پیمانے پر نقصان ہونے کا اندیشہ ہے .

اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ 7 اکتوبر کو Israel پر فلسطینی تنظیم Hamas کے حملے میں 13 سو افراد کی ہلاکت اور 3 سو کو یرغمال بنائے جانے کے بعد Israeli Defense Forces کی کاروائیوں میں اب تک 26 ہزار افراد جان بحق اور 70 افراد زخمی ہو چکے ہیں . جن میں 6 ہزار بچے بھی شامل ہیں . امریکہ ان آپریشن کیلئے صیہونی ریاست کو مکمل سپورٹ کر رہا ہے . جس پر عالمی سطح پر شدید تنقید کی جا رہے ہے . جبکہ South Africa کی درخواست پر International Court of Justice نے Genocide کا مقدمہ چلانے کا اعلان کر دیا ہے .

اس صورتحال میں گزشتہ ایک ماہ سے Yemeni Rebels خطے میں Bab Almandab Strait سے گزارنے والے تمام تجارتی جہازوں پر حملے کر رہے ہیں .جس سے ایک نیا Global Financial Crisis جنم  لے رہا ہے . یہی وجہ ہے کہ عالمی سرمایہ کار انتہائی محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں .

Bab Almandab Strait کی اہمیت.

اس راستے کی بندش عالمی تجارت کا توازن بگاڑنے کا سبب بن سکتی ہے ، بالخصوص Africa اور Asia سے Europe کے ساتھ بحری تجارت بری طرح سے متاثر ہو رہی ہے . جہاں پہلے ہی سے Ukraine پر روسی حملے کے بعد سے پیدا ہونے والا توانائی کا بحران Recession کی شکل اختیار کر رہا ہے . جبکہ Europe  اور Asia  کو دیگر  تجارتی سامان کی منتقلی بھی خطرے میں پڑ گئی.

بین الاقوامی معاشی سروے کمپنی  Level S&P Global کی رپورٹ  کے مطابق  Asia اور Gulf سے Middle East ، Europe اور North Africa میں Import کی جانے والی تقریباً 35 فیصد اشیا Red Sea کے راستے بھیجی جاتی ہیں۔ ان میں 22 فیصد Crude Oil اور 43 فیصد سے زیادہ Petroleum Products شامل ہیں۔

AUDUSD کا تکنیکی جائزہ.

ٹیکنیکی اعتبار سے آج آسٹریلیئن ڈالر اپنی 20 روزہ موونگ کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے  ۔ جسے اس نے Asian Sessions کے دوران کھو دیا تھا ۔ اسوقت یہ نفسیاتی سطح 0.6600 کے قریب موجود ہے  .۔  14 روزہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس وسطی نقطے پر ہے۔ جو کہ اوور سولڈ کنڈیشنز کی نشاندہی کر رہا ہے۔ ٹیکنیکی انڈیکیٹرز 0.6590 کے قریب خریداری کی ایڈوائس کر رہے ہیں.

AUDUSD کی 0.6600 کے قریب محدود رینج ، Houthi باغیوں کا US Military Base پر حملہ
AUDUSD

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button