برطانوی Mini Budget کے بعد پاؤنڈ میں گراوٹ

آج کے ابتدائی یورپی سیشنز (European Sessions) کے دوران برطانوی Autumn بجٹ کے کی وجہ سے برطانوی پاؤنڈ (GBP) کی قدر میں گراوٹ ریکارڈ کی گئی جبکہ تقریر کے آغاز پر چانسلر ہنٹ کی طرف سے ایک بار پھر برطانوی معیشت کے کساد بازاری (Recession) کے شکار ہونے کا اعتراف کیا گیا ہے۔ تقریر کے اقتباسات کے منظر عام پر آنے کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ (GBP/USD) 1.1800 کی سطح پر گراوٹ کا شکار ہوا ہے۔ اپنی تقریر کے دوران چانسلر ہنٹ نے 55 بلیئن برطانوی پاؤنڈ پر مشتمل Autumn Budget کو افراط زر قرار دیا ہے۔ تاہم انہوں نے نرم مانیٹری پالیسی اور شرح سود (Interest Rate) میں کم اضافے پر زور دیا ہے۔ بجٹ تقریر کے اس حصے کے بعد برطانوی پاؤنڈ میں گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ برطانوی پاؤنڈ سے منسلک سرمایہ کاری سرٹیفیکیٹس (Gilts) کے اجراء سے بھی برطانوی پاؤنڈ میں Bearish مومینٹم پر کوئی گرق نہیں پڑا ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ آج صبح کیبل (امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ) 1.1900 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ تاہم بجٹ کی ترجیحات کے سامنے آنےکے بعد اسکے 1.10000 کی طرف دوبارہ گراوٹ کی پیشگوئی کی جا رہی ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ (GBP/USD) 3 نومبر سے لے کر اب تک اپنے ٹریڈنگ چینل کی کم ترین سطح سے دوبارہ اوپر اپنے کھوئے ہوئے لیولز کو دوبارہ حاصل کرتا ہوا دیکھا گیا۔ اسوقت بھی اگرچہ یہ منفی ٹریگرز کی وجہ سے نیچے ٹریڈ کر رہا ہے تاہم Bulls اپنی طاقت کو جمع کر رہے ہیں۔ جبکہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) اسوقت بھی 60 پر موجود ہے جو کہ Bullish Trend کو ظاہر کر رہا ہے۔ یہاں سے اوپر کی طرف اسکی مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 1.1900, 1.1945 اور 1.1985 کی تیسری مضبوط ترین مزاحمتی حد ہے جس کے حصول کے بعد 1.2000 کے ٹیکنیکی اور نفسیاتی ہدف کو حاصل کرنے کا دروازہ کھل جاتا ہے۔ جبکہ اگر Support Levels کا جائزہ لیں تو موجودہ سطح سے نیچے 1.1845, 1.1815 اور 1.1785 کے سپورٹ لیولز موجود ہیں۔ جبکہ تیسری سپورٹ کو توڑنے کی صورت میں برطانوی پاؤنڈ کے لئے Bearish چینل شروع ہو جاتا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button