TRG Pakistan وسطی سیشن میں 75 روپے سے اوپر مستحکم، Board Meeting اور IT Exports میں اضافہ

Financial Results of Leading I.T and Communication Company will be announced on 27th Feb

TRG Pakistan وسطی سیشن میں 75 روپے سے اوپر مستحکم دکھائی دے رہا ہے۔ جس کی بنیادی وجہ I.T Exports کے حجم میں ہونیوالا  اضافہ  ہے ۔ تاہم  ملک کی Leading Communication Company کے Financial Results کے لئے بلائے جانے والے اجلاس کے نوٹیفکیشن سے بھی خرید داری کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے . 

TRG Pakistan کی قدر پر اثر انداز ہونے والے عوامل.

بدھ کے روز   Statistics Bureau of Pakistan  کی   طرف سے جاری کی جانیوالی ٹریڈ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال  کے دوران ملک کی Technology Services  کی برآمدات جنوری کے دوران 2 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گئی ہیں۔ جو کہ مجموعی ملکی برآمدات کا 35 فیصد حصہ ہیں۔ ٹیکنالوجی کمپنیاں جنوبی ایشیائی ملک کی تاریخ کورونا کے معیار اور جدت کی وجہ سے مسلسل پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کر رہی ہیں۔

شدید معاشی مسائل کے باوجود  I.T Exports کا اس سطح تک پہنچنا ایک بہت بڑی کامیابی اور Foreign Exchange Reserves  کے حصول کا اہم ذریعہ ہیں۔ غیر ملکی Software اور Apps Development  کے پروجیکٹس جنوری 2024ء تک 2.25 ارب ڈالرز کے قریب رہے جبکہ پہلے کوارٹر کا تخمینہ 4 ارب ڈالرز کا ہے۔ 2018ء سے TRG کو دنیا کے 47 ممالک کے سب سے بڑے اسٹاک انڈیکس MSCI میں بھی شامل کیا گیا۔

IT اور  Tech Industry کا اہم حصّہ

TRG Pakistan ملک کی IT اور Tech Industry  کا اہم جزو ہے۔ کمپنی کی بین الاقوامی شاخ Affinity کے امریکی مارکیٹ NASDAQ اور جاپانی انڈیکس Topix میں لسٹڈ شیئرز کی قدر میں حالیہ عرصے کے دوران زبردست اضافہ ہوا۔ جس کے بعد TRG Pakistan Limited بھی مسلسل تیزی کا رجحان اختیار کئے ہوئے ہے۔

نامساعد معاشی حالات اور بنیادی سپورٹ کی کمی کے باوجود Pakistan کے IT Sector  نے International Market میں اپنی جگہ بنائی ہے۔ یہ شعبہ 2023ء کے آخری کوارٹر کے دوران بھی 5 ارب ڈالر سے زائد کا غیر ملکی زر مبادلہ حاصل کر چکا ہے۔

گذشتہ سال کے دوران PSX میں TRG کی قدر میں 67 روپے فی شیئر کا اضافہ ہوا۔اسکی بڑی وجہ پاکستانی سرمایہ کاروں کی طرف سے ٹیکنالوجی سیکٹر میں ہونیوالی سرمایہ کاری ہے۔ یہ کمپنی پاکستانی اسٹاکس کے رجحان کے اعشاریے  کے طور پر بھی استعمال کی جاتی ہے۔ انٹرا ڈے ٹریڈرز کا یہ سب سے مقبول ترین اسٹاک ہے۔ معاشی ماہرین آنیوالے کوارٹر تک اسکی شیئر ویلیو میں 45 فیصد اضافے کی پیشگوئی کر رہے ہیں۔

تکنیکی تجزیہ

TRG میں ٹریڈنگ کا آغاز 73.20 سے ہوا۔ اس کی کم ترین سطح 72.00 رہی۔ جبکہ اوپر کی طرف یہ 3 روپے 59 پیسے اضافے سے 75 روپے 84  پیسے پر ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا گیا۔ آج کے سیشن میں اسکی بلند ترین سطح یہی ہے ۔ تاہم دن کے دوران   یہ اتار چڑھاؤ کا شکار رہا۔ اسوقت TRG گذشتہ روز کے اختتامیے سے 2 روپے 89 پیسے اوہر 75 روپے 14 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے ۔

TRG Pakistan وسطی سیشن میں 75 روپے سے اوپر مستحکم، Board Meeting اور IT Exports میں اضافہ
TRG Pakistan

اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز موجودہ سطح پر Strong Buy کی کال دے رہے ہیں۔ جبکہ اسکا محور 75 روپے 10 پیسے ہے جہاں سے اسکے ٹریڈرز Intra-Day میں 1 سے 2 روپے جبکہ Holding کے ساتھ 30 سے 35 روپے فی شیئر کا منافع حاصل کر سکتے ہیں ۔

اسکی تمام 12 حرکاتی اوسط  خریداری کا ٹرینڈ ظاہر کر رہی ہیں۔ اسکے سپورٹ لیولز  75.05 اور دوسری سپورٹ 74.80 جبکہ تیسری سپورٹ 74.40 ہے ۔ اوپر کی طرف پہلی مزاحمتی حد  75.30، دوسری مذاحمتی اور ٹیکنیکی حد 75.70  اور تیسری   76.05 ہے آج TRG اپنی 200SMA سے نیچے لیکن 20 روزہ اوسط اوپر آ گیا ہے۔

اسکے مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 55 فیصد Bullish، جبکہ 30 فیصد Bearish اور 15 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح اس کا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز  آج بھی Bullish ہی نظر آ رہا ہے۔ اسکا خریداری کا محور  74 سے اوپر اور فروخت کا 77 سے اوپر ہے۔ آج اس میں مجموعی طور پر 56 لاکھ  سے زائد شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے.

77 کا نفسیاتی مارک عبور کرنے کی صورت میں یہ انتہائی Bullish زون میں داخل ہو جائے گا۔ اور آنے والے دنوں میں 85 سے 90 کے درمیان ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ اسکا طویل المدتی ہدف 300 روپے فی شیئر کی قدر کا حصول ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button