EURUSD میں مندی برقرار ، Chairman Fed کی تقریر اور US Consumer Confidence Report

Euro is trading under 1.0700 in the U.S Sessions as U.S Dollar got rebound.

EURUSD میں مندی برقرار ہے . جسکی بنیادی وجوہات Chairman Fed کی تقریر اور US Consumer Confidence Report کے توقعات سے کم اعداد و شمار ہیں . European Sessions کے دوران Euro نفسیاتی سطح 1.0700 سے نیچے ٹریڈ کر رہا ہے .

US Consumer Confidence Report کے توقعات سے منفی اعداد و شمار.

آج جاری ہونیوالی US Consumer Confidence Report کے توقعات سے منفی اعداد و شمار پبلش ہونے کے بعد US Dollar Index میں بحالی وسعت اختیار کر گئی جبکہ اسکے مقابلے میں دیگر تمام کرنسیز کی طلب میں کمی واقع ہوئی.

جاری کی جانیوالے Survey Data میں Index کی ریڈنگ 60.4 فیصد رہی جبکہ اس سے قبل معاشی ماہرین 63.8 فیصد کی پیشگوئی کر رہے تھے . اس طرح مسلسل دوسرے ماہ صارفین کی Buying Power میں کمی اور Inflation کے منفی اثرات دکھائی دے رہے ہیں. جس سے Rate Hike Program جاری رہنے کے امکانات بڑھ رہے ہیں . یہی محرک US Dollar کی طلب میں اضافہ کر رہا ہے جسکا وزن EURO سمیت دیگر تمام کرنسیز پر نظر آ رہا ہے .

Chairman Federal Reserve نے اپنی تقریر میں کیا کہا اور اس کے EURUSD پر مرتب ہونے والے اثرات ؟

آج Chairman Federal Reserve نے اپنی تقریر میں Rate Hike Program بند کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ Central Banks کبھی بھی کوئی Monetary Option بند نہیں کرتے بلکہ ضرورت پڑنے پر انکا موثر استمعال کیا جاتا ہے . انہوں نے مفصل انداز میں کہا کہ حالیہ عرصے میں FOMC کے فیصلوں سے Headline Inflation میں کمی واقع ہوئی ہے . تاہم ابھی 2 فیصد کے کا ہدف خاصا نیچے ہے جسے حاصل کرنے کیلئے تمام آپشنز کھلی ہیں . 

انہوں نے Global Financial Crisis کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی صورتحال کنٹرول کرنا دنیا کی کسی ایک Monetary Authority کے بس میں نہیں ہوتا بلکہ اس سلسلے میں ایک Global Strategy اپنانا پڑتی ہے .

بتاتے چلیں کہ نومبر کے دوران Reserve Bank of Australia نے 25bps اضافے کے ساتھ Policy Tightening Cycle بند کرنے کا اعلان کیا تھا . جبکہ Bank of England اور European Central Bank اس سے قبل Interest Rate میں بغیر کسی تبدیلی کے ایسا کر چکے ہیں .

انکی تقریر کے بعد مستقبل قریب میں Policy Rates میں اضافے کی توقع پر US Dollar کی طلب میں اضافہ ہوا جبکہ EURO کی فروخت کا رجحان وسعت اختیار کر گیا .

تکنیکی تجزیہ.

تکنیکی اعتبار سے امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو  اپنی 20 اور 50 روزہ موونگ ایوریجز سے نیچے موجود ہے  جبکہ اسکا RSI  بھی وسطی نقطے کے قریب اوور سولڈ ایریا کو ظاہر کر رہا ہے . اس طرح تکنیکی انڈیکیٹرز مجموعی طور پر منفی منظر نامہ ظاہر کر رہے ہیں .

EURUSD میں مندی برقرار ، Chairman Fed کی تقریر اور US Consumer Confidence Report EURO
EURUSD

اسکے سپورٹ لیولز 1.0670 ، 1.0630 اور 1.0550 جبکہ مزاحمتی حدیں 1.0720 ، 1.0750  اور 1.0770 ہیں . تیسری مزاحمت عبور کرنے پر یہ اپنے بلش زون میں داخل ہو جائیگا .

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button