EURUSD میں مندی، توقعات سے منفی Eurozone Trade Balance Report ریلیز

Exports contracted to one year low, squeezed demand for European Currency

Eurozone Trade Balance Report ریلیز کر دی گئی. جس کے بعد EURUSD شدید مندی کے ساتھ 1.0700 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے . خطے میں Inflation کے گہرے اثرات ظاہر کرتے اعداد و شمار سے Euro کی طلب میں کمی واقع ہوئی.

G 7 اجلاس میں Russia کے 50 ڈالرز Ukraine کو دینے اور شدید روسی ردعمل سے بھی سرمایہ کار انتہائی محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں. Kremlin سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نادان یورپ آگ سے کھل رہا ہے . جس سے اسکے ہاتھ جل جائیں گے.

Eurozone Trade Balance کی تفصیلات.

Eurostat کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اپریل  2024ء میں Trade Surplus نمایاں کمی کے ساتھ 15.0 ارب رہا۔ جبکہ مارچ  میں یہ ریڈنگ 24 ارب یورو تھی۔ گزشتہ ماہ  کے دوران Exports کم ہو کر 1105 ارب یورو رہیں۔ جبکہ اسی عرصے کے دوران Imports اضافے کے ساتھ  1087 ارب یورو سے زائد رہیں۔ اعداد و شمار Energy Resources کی درآمدات میں کمی اور گزشتہ سال مارچ کے بعد سے برآمدات کی کم ترین سطح ظاہر کر رہے ہیں.

EURUSD میں مندی، توقعات سے منفی Eurozone Trade Balance Report ریلیز
Eurozone Trade Balance Analysis

Geopolitical Tensions کے EURUSD پر اثرات.

G7 ممالک کی تنظیم  نے Ukraine کی مدد کے لیے Russia کے 50 ارب ڈالر کے منجمد اثاثوں کو استعمال کرنے پر اتفاق کیا ہے تاکہ اسے روسی افواج کے خلاف لڑائی میں استعمال کیا جا سکے۔ معاہدے کے بعد European Sessions میں شدید فروخت شروع ہو گئی. اور سرمایہ کار انتہائی محتاط انداز اختیار کر گئے.

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ یہ روس کو ایک اور یاد دہانی ہے کہ "ہم پیچھے نہیں ہٹ رہے” لیکن Kremlin نے اس کے جواب میں سخت جوابی اقدامات کی دھمکی دی ہے۔ روسی ترجمان نے کہا کہ یورپ آگ سے کھل رہا ہے. جس سے بہت جلد اسکے ہاتھ جل جائیں گے.

یہ رقم شاید رواں سال میں نہ مل سکے تاہم اسے Ukraine War اور معیشت کی بحالی کے لیے ایک طویل المدتی حل قرار دیا جا رہا ہے۔

سربراہ اجلاس میں  ولادیمیر زیلنسکی اور امریکی صدر بائیڈن نے دونوں ممالک کے درمیان  10 سالہ دو طرفہ  معاہدے پر دستخط کیے. جسے کیف  نے تاریخی قرار دیا.

معاہدے میں یوکرین کو  فوجی اور تربیتی امداد دینے کا کہا ہے. لیکن اس میں United States کی جانب سے لڑنے کے لیے US Military بھیجنے کا وعدہ شامل نہیں ہے.

EURUSD کا تکنیکی جائزہ.

تکنیکی اعتبار سے EURUSD  اپنی 20 روزہ Moving Average سے نیچے ٹریڈ کر رہا ہے. اسکا RSI  بھی وسطی نقطے کے قریب ہے .   انڈیکیٹرز مجموعی طور پر منفی منظر نامہ ظاہر کر رہے ہیں اسوقت یہ 1.0700 کے قریب اتار چڑھاؤ کا شکار ہے.

EURUSD میں مندی، توقعات سے منفی Eurozone Trade Balance Report ریلیز
EURUSD as on 14th June 2024 during European FX Sessions

 

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button