EURUSD کی 1.0800 سے نیچے محدود رینج، German Trade Balance جنوری میں 22.2 بلین ڈالرز پر آ گیا

Geopolitical tensions in Middle East escalating demand for US Dollar

EURUSD آج یورپی سیشنز کے دوران سے نیچے محدود رینج اختیار کئے ہوئے ہے . جس کی بنیادی وجہ German Trade Balance Report کے توقعات سے مثبت اعداد و شمار ہیں . جبکہ Middle East میں اختتام ہفتہ پر Iraq اور Syria کے بعد Yemen کے Houthi Rebels پر امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے حملوں کے بعد سرمایہ کار محتاط نظر آ رہے ہیں

German Trade Balance Report کی تفصیلات۔

Federal Statistics Bureau کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جنوری 2024ء میں ٹریڈ بیلنس 22.2 ارب یورو رہا۔  واضح رہے کہ معاشی ماہرین اتنی ہے توقع کر رہے تھے.  اگر اس کا تقابلہ دسمبر  کے ساتھ کریں تو سابقہ ریڈنگ 18.8 ارب یورو تھی

اس طرح مسلسل دوسرے ماہ  ٹریڈ انڈسٹری کا حجم  تخمینوں سے مثبت رہا جو کہ Economic Recovery کی عکاسی کر رہا ہے ۔ بتاتے چلیں کہ Ukraine War کے بعد آنیوالے Global Financial Crisis سے جرمن معیشت سب سے زیادہ متاثر ہوئی اور ملک میں گزشتہ کئی ماہ سے معاشی ایمرجنسی نافذ ہے .

Geopolitical Tensions کے EURUSD پر اثرات.

اختتام ہفتہ پر امریکی اور برطانوی افواج نے Iraq اور Syria میں Iranian Revolutionary Guards کے ٹھکانوں پر 85 فضائی حملے کئے جبکہ گزشتہ روز Yemen میں ایرانی حمایت یافتہ Houthi Rebels پر بھی 15 براہ راست حملے کئے گئے.

بظاھر ان حملوں کا مقصد جنوری کے اختتام پر Jordan میں Syrian Border کے قریب US Military Base پر Missile Attacks کا جواب دینا تھا . جس کے بارے میں امریکی صدر جو بائڈن نے کہا تھا کہ انکا جواب اپنی مرضی کی جگہ اور وقت پر دیا جائے گا .

ان حملوں کے بعد عالمی مارکیٹس کے سرمایہ کار انتہائی محتاط انداز اختیار کر گئے ہیں جبکہ ٹریڈنگ والیوم میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے .

Middle East War وسعت اختیار کرتے ہوئے.

عالمی سرمایہ کار انتہائی محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں . حالیہ دنوں کے دوران پیش آنیوالے واقعات کے بعد  Global Supply Disruption وسعت اختیار کر گئی ہے . جبکہ Crude Oil کے ٹریڈرز غیر یقینی صورتحال کے شکار ہیں  ، تاہم آنیوالے دنوں میں قیمتوں میں زبردست اضافے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے. کیونکہ  Global Trade میں تعطل سے عالمی سطح پر Inflation کی نئی لہر کا خدشہ ہے

اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ 7 اکتوبر کو Israel پر فلسطینی تنظیم Hamas کے حملے میں 13 سو افراد کی ہلاکت اور 3 سو کو یرغمال بنائے جانے کے بعد Israeli Defense Forces کی کاروائیوں میں اب تک 26 ہزار افراد جان بحق اور 70 افراد زخمی ہو چکے ہیں . جن میں 6 ہزار بچے بھی شامل ہیں . امریکہ ان آپریشن کیلئے صیہونی ریاست کو مکمل سپورٹ کر رہا ہے . جس پر عالمی سطح پر شدید تنقید کی جا رہے ہے . جبکہ South Africa کی درخواست پر International Court of Justice نے Genocide کا مقدمہ چلانے کا اعلان کر دیا ہے .

اس صورتحال میں گزشتہ ایک ماہ سے Yemeni Rebels خطے میں Bab Almandab Strait سے گزارنے والے تمام تجارتی جہازوں پر حملے کر رہے ہیں .جس سے ایک نیا Global Financial Crisis جنم  لے رہا ہے.

تکنیکی تجزیہ.

تکنیکی اعتبار سے EURUSD   اپنی 20 اور 50 روزہ Moving Averages سے نیچے ہے  جبکہ اسکا RSI  بھی وسطی نقطے کے قریب ہے . اس طرح تکنیکی انڈیکیٹرز مجموعی طور پر منفی  منظر نامہ ظاہر کر رہے ہیں اسوقت یہ 1.0800 کی نفسیاتی مزاحمت عبور کرنے  کی کوشش کر رہا ہے.

EURUSD کی 1.0800 سے نیچے محدود رینج، German Trade Balance جنوری میں 22.2 بلین ڈالرز پر آ گیا
EURUSD

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button