EURUSD میں تیزی، US Retail Sales Report کے بعد US Dollar Index میں گراوٹ.

US Financial Data raised chances of Rates Cut, keeping US Bonds Yields on Back Foot

توقعات سے مثبت US Retail Sales ریلیز ہونے کے بعد EURUSD میں تیزی ریکارڈ کی جا رہی ہے . US Dollar اور اس سے منسلک 10 سالہ مدت کی Bonds Yields میں کمی کا براہ راست ایڈوانٹیج دیگر Currencies  نے حاصل کیا. بتاتے چلیں کہ US Presidential Elections میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد سے عالمی سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں. جس کی وجہ سے حالیہ دنوں میں European Common Currency کی قدر میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے.

US Retail Sales report کے مثبت اعداد و شمار اور EURUSD میں تیزی.

US Census Bureau کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق. اکتوبر 2024ء میں اشیائے ضروریہ کی فروخت میں گزشتہ ماہ کی نسبت 0.4 فیصد اضافہ ہوا ۔ جبکہ معاشی ماہرین 0.3 فیصد اضافے کی پیشگوئی کر رہے تھے۔ اگر مختلف شعبہ ہائے زندگی کا جائزہ لیا جائے. تو گاڑیوں کے علاوہ دیگر تمام اشیاء کی Retailing  میں 0.5 ، Control Group میں 0.7  جبکہ Gas and Auto Sector میں بھی 0.7 فیصد اضافہ ہوا۔

جاری کردہ تفصیلات کے مطابق سالانہ ریڈنگ 2.8 فیصد نوٹ کی گئی۔ بتاتے چلیں کہ ستمبر 2024ء میں Retail Sales کی سالانہ شرح 1.7  رہی تھی۔ مجموعی طور پر رپورٹ کا یہ حصہ توقعات سے زیادہ مثبت رہا ہے۔

سالانہ رپورٹ سے ملک میں Headline Inflation ایک مرتبہ پھر بڑھتی ہوئی نظر آ رہی ہے. یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ Export Prices میں مسلسل دوسرے ماہ اضافہ ہوا  ہے . اگرچہ  Federal Reserve کی  آئندہ میٹنگ میں Interest Rates پر غیر یقینی صورتحال جاری ہے  . تاہم Rates Cut کے  امکانات میں اضافہ ہوا ہے. جس سے Currencies کی طلب میں اضافہ ہوا ہے. 

US Retail Sales Report کیا ہے اور یہ کتنی اہمیت کی حامل ہے ؟

US Census Bureau کی جاری کردہ یہ رپورٹ انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ اس سے نہ صرف US Retail Sales Industry کی صورتحال واضح ہوتی ہے بلکہ روزمرہ اشیاء پر Inflation کے حقیقی اثرات کا بھی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ گزشتہ ماہ جاری ہونیوالے ڈیٹا میں Headline Inflation کی سالانہ شرح 1.6 فیصد رہی تھی۔

اس رپورٹ کے اعداد و شمار CPI کی طرح US Dollar Index اور Treasury Bonds پر معکوس اثرات مرتب ہوتے ہیں جبکہ Gold Price اور Stocks کو براہ راست متاثر کرتے ہیں۔ یعنی اگر رپورٹ کا ڈیٹا مثبت ہوا تو Dollar اور اس سے منسلک Bonds کی طلب میں کمی واقع ہو گی کیونکہ مثبت ڈیٹا مارکیٹ پر Inflationary Pressure میں کمی کو ظاہر کرتا ہے، جس سے FOMC کی آئندہ میٹنگ میں بڑے Rates Cut کئے جانے کا امکان پیدا ہو جاتا ہے . ۔

تکنیکی جائزہ.

آج تکنیکی اعتبار سے EURUSD  اپنی 20 اور 50 روزہ Moving Averages سے  نیچے ٹریڈ کر رہا ہے.   جبکہ اسکا RSI  بھی وسطی نقطے کے قریب ہے .  تکنیکی انڈیکیٹرز مجموعی طور پر نیوٹرل  منظر نامہ ظاہر کر رہے ہیں اسوقت یہ 1.0630 کے قریب اتار چڑھاؤ کا شکار ہے.

EURUSD 15TH November 2024
EURUSD 15TH November 2024

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button