EURUSD کی 1.0830 کے قریب بحالی، Inflation میں کمی سے رواں سال Rates Cut Policy کا آغاز کیا جا سکتا ہے . Chairman Fed

Jerome Powell's statement squeezed demand for US Dollar ahead of NFP scheduled at weekend

EURUSD کی قدّر 1.0830 کے قریب بحال ہوئی ہے . Chairman Fed جیروم پاول کی تقریر کے بعد US Dollar کی طلب میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے . جس میں انہوں نے کہا ہے کہ Central Banks کبھی بھی Monetary Policy کو ایک خاص سمت میں نہیں چلاتے بلکہ ضرورت پڑنے پر اس میں تبدیلی کرتے رہتے ہیں . انکا کہنا تھا کہ اگر Headline Inflation میں کمی کے مقررہ اہداف حاصل کر لئے گئے تو رواں سال کسی وقت بھی Rates Cut Policy شروع کی جا سکتی ہے .

Chairman Federal Reserve نے اپنی تقریر میں کیا کہا اور اس کے EURUSD پر مرتب ہونے والے اثرات ؟

آج Chairman Federal Reserve نے اپنی تقریر میں Rate Hike Program بند کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ Central Banks کبھی بھی کوئی Monetary Option بند نہیں کرتے بلکہ ضرورت پڑنے پر انکا موثر استمعال کیا جاتا ہے . انہوں نے مفصل انداز میں کہا کہ حالیہ عرصے میں FOMC کے فیصلوں سے Headline Inflation میں کمی واقع ہوئی ہے . اور اگر اس حوالے سے مقررہ اہداف حاصل کر لئے گئے تو پھر Strict Policy Rates برقرار رکھنے کا کوئی جواز نہیں رہے گا.

انہوں نے Global Financial Crisis کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی صورتحال کنٹرول کرنا دنیا کی کسی ایک Monetary Authority کے بس میں نہیں ہوتا بلکہ اس سلسلے میں ایک Global Strategy اپنانا پڑتی ہے . Federal Reserve کے سربراہ کا کہنا تھا کہ 2024 میں کسی وقت Interest Rates میں کمی شروع کی جا سکتی ہے .

بتاتے چلیں کہ گزشتہ سال کے آخر میں  Reserve Bank of Australia نے 25bps اضافے کے ساتھ Policy Tightening Cycle بند کرنے کا اعلان کیا تھا . جبکہ Bank of England اور European Central Bank اس سے قبل Interest Rate میں بغیر کسی تبدیلی کے ایسا کر چکے ہیں .

انکی تقریر کے بعد مستقبل قریب میں Policy Rates میں کمی کی توقع پر US Dollar کی طلب میں کمی واقع ہوئی.  جبکہ EURO کی قدر میں نمایاں بہتری واقع ہوئی.

علاوہ ازیں آج جاری ہونے والی US ISM Services Data کے توقعات سے منفی اعداد و شمار منظر عام پر آنے کے بعد بھی US Dollar Index میں گراوٹ ریکارڈ کی گئی .

تکنیکی جائزہ.

تکنیکی اعتبار سے EURUSD  ابھی بھی اپنی 20 اور 50 روزہ Moving Averages سے نیچے ہے  جبکہ اسکا RSI  بھی وسطی نقطے کے قریب ہے . تاہم  تکنیکی انڈیکیٹرز مجموعی طور پر نیوٹرل منظر نامہ ظاہر کر رہے ہیں اسوقت یہ 1.0900 کیلئے اسٹرینتھ جمع کرنے کی کوشش کر رہا ہے.

EURUSD کی 1.0830 کے قریب بحالی، Inflation میں کمی سے رواں سال Rates Cut Policy کا آغاز کیا جا سکتا ہے . Chairman Fed
EURUSD

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button