EURUSD میں شدید گراوٹ، ECB Rate Cut اور US Retail Sales Report

Christine Lagarde said "Economic Indicators are on appropriate level for such decision"

ECB Rate Cut کے فیصلے اور US Retail Sales Report ریلیز کئے جانے کے  بعد EURUSD میں شدید گراوٹ ریکارڈ کی جا رہی ہے. واضح رہے کہ European Central Bank نے آج  Interest Rate میں 25 بنیادی پوائنٹس کمی کا فیصلہ کیا تھا. جس کے بعد Euro کی طلب میں شدید کمی ریکارڈ کی گئی .

دوسری طرف توقعات سے مثبت US Retail Sales ریلیز ہونے کے بعد US Dollar میں تیزی ریکارڈ کی جا رہی ہے . اس طرح آج کے دونوں Financial Events سے European Common Currency کے سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کر گئے ہیں.

ECB Rates Cut Decision کے Euro پر اثرات.

European Central Bank کے جاری کردہ پریس ریلیز میں Interest Rates میں 25 بنیادی پوائنٹس کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاہم اسکے ساتھ ہی مرکزی بینک کی صدر کرسٹین لیگارڈ نے آئندہ میٹنگ میں Financial Reports کے مطابق فیصلوں کا بھی اعلان کیا ہے.

ECB Rate Cut سے Refinance Rate کی سطح 3.40 اور مارجنل لینڈنگ فیسیلیٹی 3.65 فیصد جبکہ Deposit Facility Rate کی سطح 3.50 فیصد پر آ گئی ہے.

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے. کہ حالیہ عرصے کے دوران Headline Inflation میں کمی نوٹ کی گئی۔ اور یہ دوہرے ہندسے سے سنگل ڈیجیٹ پر آ گئی ہے۔ جس کے بعد سخت  Monetary Policy برقرار رکھنے  کا کوئی جواز باقی نہیں  رہا.

ECB Monetary Policy 17th October 2024
ECB Monetary Policy 17th October 2024

US Retail Sales report کے مثبت اعداد و شمار اور US Dollar کی طلب میں اضافہ.

US Census Bureau کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق. ستمبر 2024ء میں اشیائے ضروریہ کی فروخت میں گزشتہ ماہ کی نسبت 0.4 فیصد اضافہ ہوا ۔ جبکہ معاشی ماہرین 0.3 فیصد اضافے کی پیشگوئی کر رہے تھے۔ اگر مختلف شعبہ ہائے زندگی کا جائزہ لیا جائے. تو گاڑیوں کے علاوہ دیگر تمام اشیاء کی Retailing  میں 0.5 ، Control Group میں 0.7  جبکہ Gas and Auto Sector میں بھی 0.7 فیصد اضافہ ہوا۔

جاری کردہ تفصیلات کے مطابق سالانہ ریڈنگ 1.7 فیصد نوٹ کی گئی۔ بتاتے چلیں کہ اگست  2024ء میں Retail Sales کی سالانہ شرح 2.2  رہی تھی۔ مجموعی طور پر رپورٹ کا یہ حصہ توقعات سے زیادہ منفی رہی ہے۔

سالانہ رپورٹ سے ملک میں Headline Inflation ایک مرتبہ پھر بڑھتی ہوئی نظر آ رہی ہے  ، یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ Export Prices میں مسلسل دوسرے ماہ اضافہ ہوا  ہے . اگرچہ  Federal Reserve کی  آئندہ میٹنگ میں Interest Rates پر غیر یقینی صورتحال جاری ہے  . تاہم Rates Cut کے  امکانات میں کمی واقع ہوئی. جس سے Euro کے سرمایہ کار بھی محتاط انداز اختیار کر گئے.

تکنیکی جائزہ.

آج تکنیکی اعتبار سے EURUSD  اپنی 20 اور 50 روزہ Moving Averages سے  نیچے ٹریڈ کر رہا ہے.   جبکہ اسکا RSI  بھی وسطی نقطے کے قریب ہے .  تکنیکی انڈیکیٹرز مجموعی طور پر منفی منظر نامہ ظاہر کر رہے ہیں اسوقت یہ 1.0830 کے قریب اتار چڑھاؤ کا شکار ہے.

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button