Gold Price محدود رینج میں 2040 کے قریب مستحکم، US Bonds Yields چار فیصد سے نیچے.

Bright Metal holds steady near weekly top ahead of Rates Cut and Middle East Turmoil

Gold Price محدود رینج میں 2040 کے قریب مستحکم نظر آ رہی ہے . Federal Reserve طرف سے Rates Cut کے امکانات میں اضافے , Middle East کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور Red Sea میں Cargo Ships پر ہونیوالے حملوں کے بعد US Bonds Yields میں ہونیوالی کمی کا ایڈوانٹیج Commodities بالخصوص Gold نے حاصل کیا ہے .

Federal Reserve کے بیانات Gold Price پر کیسے اثر انداز ہو رہے ہیں.؟

گزشتہ ہفتے Federal Reserve کی طرف سے Monetary Policy اعلان کے بعد جیروم پاول نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران جون 2024 سے Interest Rate میں مرحلہ وار کمی کے Rates Cut Program کا اعلان کیا ، جس کے بعد Terminal Rates میں کمی کے بارے میں پیشگوئیوں کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے .

اس معاملے پر جیروم پاول اور سینئر پالیسی ساز رکن نیل کاشکاری کی طرف سے متضاد بیانات نے غیر یقینی صورتحال کو جنم کیا ، جس سے Dollar Index اور Bonds Yields میں منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے .جس سے Inflation کے رسک فیکٹر میں کمی واقع ہوئی ہے اور Gold اپنی ہفتہ وار بلند ترین سطح کے قریب مستحکم ہوا ہے . 

Logistic Routes کی بندش اور Commodities کی طلب میں اضافہ ؟

گزشتہ روز  Yemen کے حوثی باغیوں نے اعلان کیا  کہ وہ بحیرہ قلزم اور خلیج عدن کے ذریعے Asia اور Africa کو ملانے والے باب المندب سے کسی تجارتی جہاز کو گزارنے نہیں دیں گے ، بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد Israel اور اسکے اتحادی ممالک پر Ceasefire کے لئے دباؤ ڈالنا ہے. واضح رہے کہ Egypt کی Suez Canal اور ایرانی Strait of Hormuz کے درمیان واقع یہ Logistic Route دنیا کی مصروف ترین بحری گزرگاہ ہے.

اس راستے کی بندش عالمی تجارت کا توازن بگاڑنے کا سبب بن سکتی ہے ، بالخصوص Africa اور Asia سے Europe کے ساتھ بحری تجارت بری طرح سے متاثر ہو رہی ہے . جہاں پہلے ہی سے Ukraine پر روسی حملے کے بعد سے پیدا ہونے والا توانائی کا بحران Recession کی شکل اختیار کر رہا ہے . جبکہ Europe کو دیگر  تجارتی سامان کی منتقلی بھی خطرے میں پڑ گئی ہے

اس بندش کے Global Financial Indicators پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں ، کیونکہ طویل عرصے تک یہ صورتحال برقرار رہی تو عالمی معیشت Recession کی لپیٹ میں آ سکتی ہے .

ان حالات میں Israel کے سب سے قریبی اتحادی United States کے اس خطے میں مفادات متاثر ہو رہے ہیں جس سے USD کی طلب میں کمی آئی ہے اور Gold سمیت Precious Metals  کی خرید داری میں اضافہ ہوا . 

تکنیکی تجزیہ.

تکنیکی اعتباز سے Gold اپنی  20SMA سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے .جو کہ  1990 ڈالرز کی  سطح کے قریب ہے . یہ  Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ کا لیول ہے  US Sessions  کے دوران اس کا مجموعی منظرنامہ مثبت ہے.  14 روزہ RSI اسوقت 70 کے قریب ہے جو کہ اوپر کی طرف ریلی جاری رہنے کی نشاندہی کر رہا ہے .

Gold Price محدود رینج میں 2040 کے قریب مستحکم، US Bonds Yields چار فیصد سے نیچے.
Gold

اسوقت یہ 2040 کی سطح کے قریب ہے . یہاں پر اسکے سپورٹ لیولز 2034 ، 2024 اور 2014 جبکہ مزاحمتی حدیں 2044 ، 2054 اور 2064 ہیں.

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button