Gold Price محدود رینج میں 2065 ڈالرز کے قریب ، US Retail Sales کے انتظار میں سرمایہ کار محتاط

US Bonds Yields are consolidating a three day recovery rally due to risk sentiment

Gold Price محدود رینج میں 2065 ڈالرز کے قریب ٹریڈ کر رہی ہے . آج جاری ہونے والی US Retail Sales Report کے انتظار میں سرمایہ کار محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں. جبکہ Geopolitical Conflicts اور Rates Cut Program پر پائی جانیوالی بے یقینی کے باعث مارکیٹ میں Risk Sentiment بڑھ رہا ہے اور  10 سالہ مدت کی US Bonds Yields 4. اس کے نتیجے میں 4.20 فیصد سے اوپر مستحکم ہیں.

US Retail Sales کے Gold Price پر ممکنہ اثرات.

اس رپورٹ کے اعداد و شمار CPI کی طرح US Dollar Index اور Treasury Bonds پر معکوس اثرات مرتب ہوتے ہیں جبکہ Gold Price اور Stocks کو براہ راست متاثر کرتے ہیں۔ یعنی اگر رپورٹ کا ڈیٹا مثبت ہوا تو Dollar اور اس سے منسلک Bonds کی طلب میں کمی واقع ہو گی کیونکہ مثبت ڈیٹا مارکیٹ پر Inflationary Pressure میں کمی کو ظاہر کرتا ہے، جس سے FOMC کی آئندہ میٹنگ میں Rates Cut کئے جانے کا امکان پیدا ہو جاتا ہے .

اس سے Stocks اور Commodities کی طلب و قدر میں اضافہ ہو گا۔ رپورٹ کے منفی اعداد و شمار کے یا توقعات کے برعکس رہنے کی صورت میں Precious Metals کی قدر میں شدید گراوٹ واقع ہو سکتی ہے لیکن Dollar اور Bonds کی طلب میں اضافہ ہو نے کی توقع ہے۔

Geopolitical Conflicts مارکیٹس کے موڈ پر کیسے اثرانداز ہو رہے ہیں؟

Commodities پر اثرانداز ہونے والا ایک اور محرک Taiwan کے بارے میں Beijing کا تازہ ترین بیان ہے . جس میں کہا گیا ہے کہ اگر Bilateral Negotiations کامیاب نہ ہو پائیں تو China اپنے اس جزیرے پر Military Operation کا حق رکھتا ہے ، جسے کسی بھی وقت استمعال کیا جا سکتا ہے .

بتاتے چلیں کہ Iran کے حمایت یافتہ Houthi Rebels کی جانب سے Red Sea میں Bab Almandab Strait کو International Trade کیلئے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے. اور اس حوالے سے Shipment Companies غیر یقینی صورتحال کی شکار ہیں

ادھر Qatar کی طرف سے ایک مرتبہ پھر عید الفطر سے قبل پائیدار Ceasefire کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے . میڈیا رپورٹوں کے مطابق ممکنہ معاہدے میں اسرائیلی جیلوں میں قید Palestinian Prisoners کی رہائی بھی شامل ہو سکتی ہے۔ خیال رہے کہ US Foreign Office کے ترجمان نے اس سے قبل کہا تھا کہ گزشتہ کئی دنوں کے دوران اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے۔ تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ آیا حماس  اس نئے مجوزہ معاہدے کو قبول کرے گا یا نہیں.

تکنیکی جائزہ.

تکنیکی اعتباز سے Gold اسوقت بھی اپنی  تمام Moving Averages سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے . یہ  Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ کا لیول ہے  European Sessions  کے دوران اس کا مجموعی منظرنامہ نیوٹرل ہے.  14 روزہ RSI اسوقت 80 کے قریب ہے جو کہ اوپر کی طرف جانے سے پہلے ایک بڑی Correction کی نشاندہی کر رہا ہے.

Gold Price محدود رینج میں 2065 ڈالرز کے قریب ، US Retail Sales کے انتظار میں سرمایہ کار محتاط
Gold Price

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button