NZDUSD کی قدر مستحکم، NZ Consumer Confidence Data ریلیز کر دیا گیا.
Latest Survey indicates Economic recovery, surged demand for New Zealand Dollar
NZ Consumer Confidence ریلیز کر دی گئی. جس کے بعد NZDUSD میں 0.5900 کے قریب بحالی دیکھی جا رہی ہے. آج جاری کئے جانیوالے ڈیٹا میں Consumer Confidence توقعات سے مثبت رہا. جس کے نتیجے میں Asian Sessions کے دوران New Zealand Dollar کی طلب میں اضافہ ہوا ہے.
NZDUSD پر NZ Consumer Survey کے اثرات.
Business NZ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق NZ Consumer Confidence کی سطح 99.7 فیصد رہی. جبکہ اس سے قبل معاشی ماہرین 98.7 فیصد کی توقع کر رہے تھے . اگر ان اعداد و شمار کا تقابلہ اکتوبر کے ساتھ کریں تو سابقہ رپورٹ کی ریڈنگ 987 فیصد ہی رہی تھی . اس طرح یہ رپورٹ مارکیٹ توقعات سے انتہائی مثبت اور معاشی سرگرمیوں میں اضافے کو ظاہر کر رہی ہے . جس کے بعد Kiwi Dollar کی طلب بڑھتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے..
خیال رہے کہ یہ انڈیکس گزشتہ تین سالوں کی بلند ترین سطح پر پہنچا ہے، اگرچہ صارفین کی رائے مخصوص شعبوں اور پروڈکٹس کے حوالے سے اب بھی کسی حد تک منفی ہے۔
یہ بحالی Reserve Bank Of New Zealand (RBNZ) کی ممکنہ پالیسی فیصلوں پر بھی اثر انداز ہو سکتی ہے، کیونکہ مضبوط Consumer Confidence اور بڑھتی ہوئی Inflation Expectations مرکزی بینک کے لیے Interest Rate ہولڈ کئے جانے کے امکانات بڑھا سکتی ہیں
NZ Consumer Confidence کیا ہے اور اس سے معیشت کی کیا عکاسی ہوتی ہے؟
NZ Consumer Confidence ایک معاشی انڈیکیٹر ہے. جو New Zealand میں صارفین کے جذبات، مالی حالات اور مستقبل کی معیشتی توقعات کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ انڈیکیٹر ماہانہ اور سہ ماہی بنیادوں پر جاری کیا جاتا ہے. اور معیشت کی حالت کو سمجھنے میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ Consumer Confidence کا تعلق بنیادی طور پر لوگوں کے خریداری کے رجحانات، روزگار کے مواقع، آمدنی اور قیمتوں کے استحکام جیسے عوامل سے ہوتا ہے.
یہ ایک سروے کی شکل میں جمع کیا جاتا ہے، جہاں ANZ یا دیگر مالیاتی ادارے مختلف سوالات کے ذریعے صارفین سے ان کی موجودہ مالی حالت، مستقبل کی معیشتی توقعات اور خریداری کے ارادے کے بارے میں معلومات لیتے ہیں۔ ان جوابات کی بنیاد پر ایک انڈیکس بنایا جاتا ہے:
- 50 سے کم اسکور: صارفین کی زیادہ تر رائے منفی ہے۔
- 100 سے اوپر اسکور: صارفین معیشت کے بارے میں مثبت ہیں۔
- 100 کے قریب اسکور: صارفین کی رائے متوازن ہے۔
Chinese Economic Growth کے اثرات.
New Zealand کا سب سے بڑا ٹریڈ پارٹنر China ہے .جس کے ساتھ اس کی 70 فیصد سے زاید تجارت ہی نہیں ہوتی بلکہ ایشیائی ملک International Trade میں تصفیے کے لئے Kiwi Dollar ہی استمعال کرتا ہے . یہ وجہ ہے کہ اس کرنسی کی سب سے زیادہ طلب Chinese Markets سے ہی پیدا ہوتی ہے .
Covid 19 کی عالمی وبا کے بعد Chinese Government نے اپنے ملک میں سخت سماجی اور معاشی پابندیاں عاید کئے رکھیں . جس کی وجہ سے Global Supply Disruption پیدا ہوئی. اوراسکے سب سے زیادہ اثرات New Zealand اور Australia پر مرتب ہوئے . جن کے Trade Balance تاریخ میں پہلی بار خسارے میں آ گئے . کیونکہ تجارت کا حجم 25 ارب سالانہ سے کم ہوتا ہوا محض 6 ارب ڈالرز رہ گیا .
اس عرصے کے دوران Economic Data اشیاء کی اپنی لاگت سے بھی کم قیمت پر فروخت ظاہر کرتا رہا. چینی انڈسٹری اور ریئل اسٹیٹ سیکٹر قرض میں ڈوبے ہوئے تھے ۔ اور قیمتیں بڑھنے کی بجائے کم ہو رہی تھیں.
اگرچہ چند ماہ قبل ان پابندیوں میں مرحلہ وار نرمی کی کر دی گئی ہے اس کے نتائج معاشی سست روی اور Deflation کی صورت میں سامنے آئے ہیں. اس حوالے سے Beijing نے کئی اقدامات کئے. جن سے دوسرے کوارٹر کی Chinese National Income مثبت رہی.
NZDUSD کا تکنیکی تجزیہ.
ٹیکنیکی اعتبار سے چار گھنٹوں کے چارٹ پر کیوی ڈالر 0.5900 عبور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ جس کے بعد اس کے لئے 0.6000 اور اوپر کے لیولز کا دروازہ کھل جائیگا . واضح رہے کے اس سطح پر 20 روزہ موونگ ایوریج اور Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ ہے لہذا یہ اسکا مستحکم زون تصور کیا جاتا ہے .نیچے کی طرف 0.5830 کی سپورٹ بریک ہونے پر اسکا Bearish Regression Chanel شروع ہو جائے گا.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔