سوئس فرانک مستحکم، امریکی ڈالر کئی ہفتوں کی کم ترین سطح پر آ گیا۔

سوئس فرانک کی قدر مستحکم ہوئی ہے۔ جبکہ اس کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USDCHF) کئی ہفتوں کی کم ترین سطح پر آ گیا ہے اور 0.9000 کے نفسیاتی ہدف (Psychological Level) کو بریک کرتے ہوئے 0.8991 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ ایشیائی سیشنز (Asian FX Sessions) کے آغاز پر گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔

سوئس فرانک کے مقابلے میں امریکی ڈالر اپنی قدر کیوں کھو رہا ہے ؟

یوں تو امریکی ڈالر کئی ہفتوں سے مسلسل Bearish Slope بنا رہا ہے۔ U.S Debit Bill کی منظوری ہو یا پھر Non Farm Payroll کی غیر معمولی ریڈنگ، یہ کسی بھی ایونٹ یا ڈیٹا سے بھرپور ایڈوانٹیج حاصل نہیں کر سکا۔ مثبت NFP ریلیز ہونے کے محض ایک ہفتے بعد ہی Weekly Jobless Claims کے انتہائی مایوس کن اعداد و شمار سے امریکی ڈالر کی اپنی قدر اور کھوئے ہوئے لیولز بحال کرنی کی ریلی اپنا مومینٹم کھو بیٹھی۔ اور تمام اہم کرنسیز کے مقابلے میں امریکی ڈالر گراوٹ کا شکار ہوا۔

معاشی ماہرین کے مطابق مارچ میں آنیوالے Banking Crisis کے بعد عالمی سطح پر سرمایہ کار انتہائی محتاط ہو گئے ہیں اور وہ امریکی ڈالر کو ایک رسک کا حامل اثاثہ سمجھ کر اسٹاکس اور کماڈٹیز بالخصوص گولڈ، پلاٹینیئم (Platinum) اور پلاڈیئم (Palladium) کی طرف متوجہ ہو رہے ہیں. جنہیں عام طور پر محفوظ ٹریڈ (Risk Free Heavens) سمجھا جاتا ہے۔

اسکے بعد U.S Debit Ceiling کا اگرچہ اختتام مثبت ہوا لیکن دو ماہ کے عرصے پر محیط اس بحران نے امریکی ڈالر کی طلب (Demand) کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس صورتحال میں سوئس فرانک سمیت دیگر کرنسیز مسلسل مستحکم ہو رہی ہیں۔ گذشتہ ایک ماہ کے دوران جاری ہونیوالی سوئس معاشی رپورٹس میں Headline Inflation مسلسل کم ہوئی ہے جس سے سوئس معیشت کی مثبت سمت ظاہر ہو رہی ہے۔ Credit Suisse بینک کے دیوالیہ ہونے کے بعد شاکڈ بینکنگ سیکٹر اپنا امیج بحال کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔ جس سے سوئس فرانک کی لیکوئیڈیٹی میں اضافہ ہوا ہے۔

ٹیکنیکی جائزہ

گذشتہ ایک روز کے ٹریڈنگ چارٹ پر USDCHF اپنی 20 روزہ Moving Average سے نیچے آ گیا جس کی سطح 0.9000 کے نفسیاتی مارک سے بالکل اوپر 0.9034 پر ہے۔ جبکہ یہ طویل المدتی 100 اور 200 روز ٹرینڈ لائنز سے پہلے ہی خاصا نیچے ہے۔ Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ بھی 0.9063 پر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ امریکی ڈالر اپنے سوئس ہم منصب کے مقابلے میں بغیر کسی واضح سمت کے ٹریڈ کرتے ہوئے 50 روزہ اوسط کو بچانے کی کوشش کر رہا ہے۔

سوئس فرانک مستحکم، امریکی ڈالر کئی ہفتوں کی کم ترین سطح پر

اسوقت کا قلیل المدتی جھکاؤ (Bias) بیئرش ہے جبکہ 50SMA کی سطح بریک ہونے سے گراوٹ کا سکسلہ رواں سال کی کم ترین سطح 0.8800 کی طرف جا سکتا ہے۔ USDCHF کے سپورٹ لیولز 0.8951, 0.8910 اور 0.8830 ہیں۔ تیسری سپورٹ خاصی نیچے بیئرش چینل کے وسط میں ہے۔ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 0.9060, 0.9140 اور 0.9180 ہیں۔ دوسری مزاحمت عبور کرنے پر امریکی ڈالر اوپر کے لیولز پر جانے کے لئے ٹیکنیکی سپورٹ حاصل کر لے گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button