USDCHF میں مندی، توقعات سے مثبت Swiss Manufacturing PMI ریلیز کر دی گئی.

Purchase Manager's Index indicated Economic Recovery, raised demand for Swiss Franc

USDCHF میں 0.8500 سے نیچے مندی  دیکھی جا رہی ہے . اگست میں Swiss Manufacturing PMI کا  توقعات کے برعکس بحال ہوتا ہوا انڈیکس معاشی سرگرمیوں میں وسعت کو ظاہر کر رہا ہے .

Swiss Manufacturing PMI کی تفصیلات۔

Federal Statistics Bureau کی طرف سے جاری کردہ ڈیٹا میں Manufacturing Sector کا  انڈیکس 49.4 فیصد رہا۔ اس سے قبل مارکیٹ توقعات 43.5 فیصد تھیں۔ واضح رہے کہ 50.00 سے نیچے ریڈنگ منفی شمار کی جاتی ہے۔ اگر اس ڈیٹا کا تقابلہ جولائی کے ساتھ کریں تو سابقہ رپورٹ میں یہ شرح 43.5 فیصد تھی۔

رپورٹ Swiss Manufacturing Sector کے بارے میں کیا نشاندہی کر رہی ہے۔؟

اعداد و شمار اگرچہ ابھی بھی کسی حد تک منفی زون میں ہیں. تاہم آج کی رپورٹ  سوئس صنعتی پیداواری شعبے میں نمایاں بحالی کو ظاہر کر رہی ہے۔ دیگر تفصیلات کا جائزہ لیں تو پیداوار 50.5 فیصد رہی ہے۔ یعنی اس میں جولائی  کی نسبت 3.4 فیصد اضافہ ہوا ۔ Orderbook میں سابقہ رپورٹ کی نسبت 8.8 فیصد نئی ٹرانزیکشنز ہوئیں۔ جس سے خریداری کے والیوم میں 2.3 فیصد وسعت آئی ہے۔

جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق صنعتی شعبے کے Employment Contracts میں بھی 2.3 فیصد اضافہ ہوا ۔ اسکا انڈیکس 50.6 فیصد رہا ۔ جو کہ Swiss Labor Market پر Inflation کے دباؤ  میں کمی کی عکاسی کر رہا ہے ۔

Ukraine پر روسی حملے کے بعد پہلی بار صنعتی شعبے میں نئے آرڈرز  55 فیصد بڑھ گئے ہیں. جو کہ ملکی معیشت کا مثبت منظرنامہ ظاہر کر رہا ہے ۔ بروقت پورے ہونیوالے آرڈرز کی تعداد 57.2 فیصد رہی جبکہ گذشتہ ماہ یہ ریڈنگ 38.4 فیصد تھی۔ اس طرح رپورٹ کا یہ جزو بھی حوصلہ افزاء رہا۔

آخر میں ذکر کریں گے Sales Stock کا جو کہ 1.8 فیصد کی نمایاں بہتری کے بعد 51.9 فیصد رہا ہے۔ اس طرح یہ رپورٹ تمام تخمینوں اور پیشگوئیوں کو مات دیتے ہوئے شعبے کی مضبوطی کو ظاہر کر رہی ہے۔ اس اعتباز سے مارچ 2023 میں آنیوالے Banking Crisis کے بعد Recession کی علامات پہلی بار کم ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔

USDCHF کا ردعمل۔

رپورٹ جاری ہونے کے بعد Swiss Franc کی قدر میں Rates cut Policy بے یقینی کی شکار ہونے  پر ب

USDCHF 2ND September 2024
USDCHF 2ND September 2024

حالی دیکھی جا رہی ہے ۔ جبکہ اس کے مقابلے میں امریکی ڈالر  0.25 فیصد مندی  کے ساتھ 0.8500 کی  نفسیاتی سطح عبور کرنے کی کوشش  کر رہا ہے۔

ٹیکنیکی اعتبار سے اسوقت بھی یہ اپنے بیرش زون میں تمام موونگ ایوریجز سے نیچے  ہے۔ جبکہ Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ بھی کھو چکا ہے  ہے۔ 0.8550 سے اوپر اسکا بلش ریگریشن چیینل ہے جس کا اختتامی پوائنٹ 0.8750 کے قریب ہے.

 

 

 

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button