USDJPY میں تیزی ، BOJ Monetary Policy بغیر کسی تبدیلی کے برقرار.
Japanese Yen lost ground after continuity of unexpected decision by Bank of Japan
BOJ Monetary Policy بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رکھے جانے کے فیصلے سے USDJPY میں ایک فیصد سے زائد بحالی ریکارڈ کی گئی ہے . ایک ماہ کے دوران بیانات کے باوجود کئے گئے فیصلے سے Japanese Yen کی طلب میں شدید کمی واقع ہوئی.
BOJ Monetary Policy کا جائزہ.
Bank of Japan کی Monetary Policy کا اعلان کر دیا گیا. کئی روز سے Negative Interest Rate ختم کرنے کی افواہوں اور بیانات کے برعکس مرکزی بورڈ نے Ultra Easing Policy کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے Terminal Rates میں کوئی تبدیلی کی. اور اور نہ ہی مستقبل میں اسے ختم کرنے کا کوئی روڈ میپ دیا ہے . پریس ریلیز کے مطابق گورنر کازو اویڈہ نے Negative Rates جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا. کہ وہ Alternative Monetary Tools استمعال کرتے ہوئے Yen کو ضروری سپورٹ دیں گے .
Bank of Japan کی طرف سے Open Market Intervention کے کتنے امکانات ہیں؟
اگرچہ پریس ریلیز میں اس قسم کا کوئی پواینٹ ڈسکس نہیں کیا گیا . تاہم قوی امکان موجود ہے کہ گورنر کی پریس کانفرنس میں اسکا روڈ میپ دیا جائے . کیونکہ طویل عرصے سے جاپانی کرنسی کو مرکزی بینک سے زبانی دعووں کے باوجود کوئی بھی عملی سپورٹ نہیں ملی. پالیسی میکرز کئی بار اپنی ریڈ لائن تبدیل کر چکے ہیں .
بتاتے چلیں کہ Bank of Japan دنیا کا واحد Central Bank ہے جس نے Japanese Monetary Policy کو منفی سطح پر برقرار رکھا ہوا ہے اسی وجہ سے یہ عالمی اداروں کی طرف سے تنقید کی زد میں رہا ہے .
Bank of Japan کے گورنر کازو اوئییدہ نےگزشتہ روز کہا تھا کہ Board of Governors کے اجلاس میں Negative Interest Rate ختم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے تا کہ Inflation کو 2 فیصد کے مقررہ ہدف تک لایا جا سکے ، انکا یہ بیان سابقہ جاپانی موقف کی نفی کر رہا تھا . کیونکہ اس سے قبل Ukraine پر روسی حملے کے بعد سے لے کر اب تک Japanese Central Bank نے دنیا کے دیگر بنکوں کے برعکس انتہائی نرم پالیسی اختیار کئے رکھی . جس کے منفی اثرات Japanese Yen پر مرتب ہوئے .
USDJPY کا تکنیکی تجزیہ.
Asian Sessions کے دوران US Dollar میں مثبت رجحان نظر آیا ۔ اس طرح یہ North کی جانب جھکتا ہوا دکھائی دے رہا ہے . ۔ اس منظر نامے کے ساتھ یہ 158 کی نفسیاتی سطح کے قریب آ گیا ہے ۔ 14 روزہ RSI وسطی نقطے سے اوپر 80 پر مثبت ریلی جاری رہنے کی نشاندہی کر رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔