US PMI Data ریلیز ، امریکی ڈالر انڈیکس میں تیزی۔ یورو اور گولڈ میں مندی.

سروے کے مطابق رواں ماہ پرچیز مینیجرز انڈیکس 50.9 فیصد رہا ۔

US PMI Data ریلیز کر دیا گیا۔ جس کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ جبکہ اس کے مقابلے میں دیگر کرنسیز اور گولڈ کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔

US PMI Data کی تفصیلات۔

S&P Global کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ماہ سروسز سیکٹر کا پرچیز مینیجرز انڈیکس 50.9 فیصد رہا۔ جبکہ معاشی ماہرین 49.8 فیصد کی پیشگوئی کر رہے تھے۔

اگر Manufacturing PMI کا جائزہ لیں تو اس شعبے کی ریڈنگ 50.00 فیصد رہی ۔ جبکہ اس سے قبل 49.5 کی توقع تھی۔ اسی طرح کمپوزیٹ سیکٹر کا پرچیز مینیجرز انڈیکس 51.00 فیصد آیا ہے۔ جبکہ مارکیٹ توقعات 50.2 فیصد کی تھیں۔

US PMI Data ریلیز ، امریکی ڈالر انڈیکس میں تیزی۔

اس طرح یہ سروے ڈیٹا معاشی سرگرمیوں میں اضافے اور افراط زر میں کمی کی نشاندہی کر رہا ہے۔ اعداد و شمار توقعات کو مات دیتے ہوئے انڈسٹری کو ملنے والے نئے آرڈرز کی تعداد میں ریکارڈ اضافے کو بھی ظاہر کر رہے ہیں۔

مارکیٹ کا ردعمل۔

ڈیٹا جاری ہونے کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ جبکہ اس کے مقابلے میں دیگر تمام ٹریڈنگ اثاثوں کی قدر میں کمی واقع ہوئی۔ امریکی سیشنز کے دوران EURUSD نفسیاتی سطح (Psychological Level) 1.0600 کا دفاع کر رہا ہے۔ جبکہ برطانوی پاؤنڈ 1.2200 سے نیچے آ گیا ہے۔ دوسری طرف گولڈ 1970 سے نیچے آ گیا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button