پاکستان اسٹاکس: آج کون سی کمپنیز کے شیئرز کی پرفارمنس بہترین رہی۔

آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 6 کروڑ سے زائد شیئرز کے ساتھ ہیزکول لیمیٹڈ والیوم لیڈر رہا۔ واضح رہے کہ ہیزکول ڈیفالٹر سیگمنٹ میں شامل ہے لیکن پچھلے ایک ماہ سے دوبارہ نمایاں پرفارمنس اور سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔ آج اس کے شیئر کی قیمت 35 پیسے اضافے کے ساتھ چھ روپے 94 پیسے پر آ گئی ہے۔ دو کروڑ 52 لاکھ شیئرز کے ساتھ کراچی الیکٹرک دوسرے اور ایک کروڑ 69 لاکھ شیئرز کے لین دین کے ساتھ ورلڈ ٹیلی کام لیمیٹڈ تیسرے نمبر پر رہا۔ آج شیئر پرائس میں اضافے کے حوالے سے سب سے زیادہ اضافہ طارق گلاس انڈسٹریز لیمٹڈ کے شیئرز میں ہوا۔ جس کی قدر میں 8 روپے 44 پیسے فی شیئر اضافہ ہوا اور آج صبح 113 روپے 75 پیسے سے دن کا آغاز کرنے کے بعد 121 روپے 9 پیسے پر بند ہوا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button